ماسکو میٹنگ سے قبل پاکستان نے افغان طالبان رہنماؤں کے ساتھ کی ملاقات

تاہم پاکستان کے حکام نے ایسی کسی ملاقات کے بارے میں تصدیق نہیں کی ہے

Mar 24, 2017 11:47 AM IST | Updated on: Mar 24, 2017 11:47 AM IST

اسلام آباد : روس کے دارالحکومت ماسکو میں اگلے ماہ ہونے والی کئی ممالک کی میٹنگ کے پیش نظر افغانستان میں امن مذاکرات کے لئے پاکستان نے افغان طالبان کے سات رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ طالبان کے دو افسران نے نام خفیہ رکھتے ہوئے بتایا کہ افغانستان میں امن مذاکرات کے مقصد سے طالبان کے رہنماؤں نے گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس دوران طالبان رہنماؤں نے پاکستان کی جیلوں سے طالبان کے ارکان کو رہا کرنے سمیت کئی مطالبات پر تبادلہ خیال کیا۔ تاہم پاکستان کے حکام نے ایسی کسی ملاقات کے بارے میں تصدیق نہیں کی ہے۔

پاکستان پر بین الاقوامی دباؤ ہے کہ وہ اپنے ملک میں رہنے والے طالبان لیڈروں کو کابل کے ساتھ امن مذاکرات کے لئے تیار کریں۔ سال 2001 میں افغانستان پر امریکی حملے کے بعد طالبان رہنماؤں کو اقتدار سے بے دخل کیا گیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے طالبان رہنماؤں کے درمیان امن مذاکرات کا عمل پہلے بھی ہوا لیکن ناکام رہا ہے۔

ماسکو میٹنگ سے قبل پاکستان نے افغان طالبان رہنماؤں کے ساتھ کی ملاقات

فائل فوٹو

گزشتہ سال پاکستان، افغانستان، چین اور امریکہ نے امن مذاکرات کے لئے میٹنگ کی لیکن کابل پر مسلسل حملے نے اسے ناکام کر دیا۔ افغانستان کا الزام ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کو پناہ دی جا رہی ہے۔ اپریل میں ماسکو میں ہونے والی میٹنگ کے لئے چین، روس اور پاکستان کی جانب سے پہل کی جا رہی ہے۔ افغانستان کے ساتھ ساتھ ایران اور ہندوستان بھی اس اجلاس میں حصہ لیں گے۔ تاہم امریکہ کی جانب سے میٹنگ میں شامل ہونے کے سلسلے میں ابھی رخ صاف نہیں ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز