پاکستان : سوشل میڈیا سنسنی قندیل بلوچ کے قتل کیس میں معروف عالم دیں مفتی عبد القوی گرفتار

Oct 18, 2017 11:45 PM IST | Updated on: Oct 18, 2017 11:45 PM IST

ملتان: پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس میں ضمانت کی درخواست خارج ہونے کے بعد فرار ہونے والے مفتی عبدالقوی کو جھنگ کے قریب سے گرفتار کرلیا ہے۔پاکستانی میڈیا کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتاری کے حکم پر مفتی عبدالقوی نے ملتان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ضمانت کی عرضی دائر کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔

مفتی عبدالقوی نے گرفتاری دینے کے بجائے وہاں سے راہ فرار اختیار کرلی تھی تاہم پولیس نے انہیں جھنگ جاتے ہوئے راستے سے گرفتارکرلیا۔اس سے قبل ملتان میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امیرمحمد خان نے قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کی اور ملزم مفتی عبدالقوی عدالت میں پیش ہوئے۔ فریقین کے وکلا کے درمیان بحث ہوئی اور ملزم کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کیے۔

پاکستان : سوشل میڈیا سنسنی قندیل بلوچ کے قتل کیس میں معروف عالم دیں مفتی عبد القوی گرفتار

عدالت نے ملزم مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ اس دوران موقع ملنے پر مفتی عبدالقوی احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔ عدالت نے کہا کہ مفتی عبدالقوی کے خلاف دفعہ 302 اور 109 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کے مطابق مفتی قوی پر قندیل کے بھائیوں کو قتل کے لیے اکسانے کا الزام ہے۔واضح رہے کہ 16 جولائی 2016 کو ماڈل قندیل بلوچ کواس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا تھا جب کہ ملزم نے پولیس اور میڈیا کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز