نواز شریف کے دونوں بیٹے مفرور قرار دئے گئے

Oct 10, 2017 09:06 PM IST | Updated on: Oct 10, 2017 09:06 PM IST

اسلام آباد۔ پاکستان کے معزول وزیراعظم نواز شریف اور ان کےرشتہ داروں کے معاملوں کی جانچ کررہے قومی جواب دہی بیورو(این اے بی) نے ان کے دونوں بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کو مفرور قرار دے کر ان کے خلاف وارنٹ جاری کئے ہیں۔ روزنامہ ’دی نیوز انٹرنیشنل‘ نے آج ایک رپورٹ میں کہا کہ عدالت نے ان دونوں کو مفرور قراردینے سے متعلق عرضی کو قبول کرتے ہوئے یہ وارنٹ جاری کئے اور ان کے معاملے کو شریف خاندان کے دیگر اراکین سے بھی الگ کردیا ہے۔

اس سے پہلے عدالت کی طرف سے ان دونوں کو پیش ہونے کےلئے باربارسمن جاری کئے گئے تھے۔اس کے بعد پھر گرفتاری کےلئے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کئے گئے تھے۔اتنے پر بھی ان کے پیش نہ ہونے پر بیورو کے افسروں نے انہیں مفرور قرار دینے کےلئے عرضی دائر کی تھی۔ عدالت نے ان دونوں کو مفرور قرار دینے سے متعلق حکم کو اخبارات میں شائع کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

نواز شریف کے دونوں بیٹے مفرور قرار دئے گئے

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف: فائل فوٹو، رائٹرز۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز