پاکستان : شریف کنبہ کی مشکلات میں مزید اضافہ ، احتساب بیورو نے تمام اثاثے منجمد کرنے کی سفارش کی

پنامہ دستاویزات کے لیک ہونے کے بعد اپنی کرسی گنوانے والے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی مشکلات کم ہوتی ہوئی نظر نہیں آرہی ہے۔

Sep 01, 2017 01:26 PM IST | Updated on: Sep 01, 2017 01:26 PM IST

اسلام آباد : پنامہ دستاویزات کے لیک ہونے کے بعد اپنی کرسی گنوانے والے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی مشکلات کم ہوتی ہوئی نظر نہیں آرہی ہے۔ پاکستان کی میڈیا کے رپورٹوں کے مطابق پاکستانی احتساب بیور نیب نے سابق وزیر اعظم نوازشریف، ان کی بیٹی مریم نواز ، بیٹے حسنو حسین نواز اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس ہیڈکوارٹر بھجوا دیا ہے، جس میں  سفارش کی گئی ہے کہ نوازشریف اور ان کے بچوں کے تمام اثاثے منجمد کرلئے جائیں۔

نیب نے نوازشریف اور ان کے بچوں کے خلاف عزیزیہ مل اور ایون فیلڈ پراپرٹی کے ریفرنسز ہیڈ کوارٹر بجھوا دیئے ہیں ۔ لاہور میں نیب کے ریجنل بورڈ کا اجلاس ڈی جی نیب لاہورمیجر(ر) شہزاد سلیم کی زیر صدارت ہوا ، جس میں تمام فیصلوں کی منظوری دے کرمعاملہ نیب ہیڈ کوارٹربھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔

پاکستان : شریف کنبہ کی مشکلات میں مزید اضافہ ، احتساب بیورو نے تمام اثاثے منجمد کرنے کی سفارش کی

پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف، فائل فوٹو، گیٹی امیجیز

شریف خاندان کے خلاف بھیجے گئے ریفرنسز میں سفارش کی گئی ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بچوں حسن، حسین اور مریم نواز کے تمام اثاثے منجمد کئے جائیں۔ اس سے 15 روز قبل نیب لاہور نے شریف خاندان کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی بھی سفارش کی تھی۔

علاوہ ازیں نیب نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی بھی تمام منقولہ و غیرمنقولہ جائیدادیں ضبط کرنے اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے جب کہ نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں پر ریفرنس بناتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ کے خلاف کارروائی کی استدعا کی ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز