کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے نواز شریف ، مریم نواز اور محمد صفدر کو پیرول پر رہا کردیا گیا

ابتدائی طور پر 12 گھنٹوں کے لیے رہائی کی اجازت دی گئی ہے تاہم بعد ازاں کابینہ کی منظوری کے بعد رہائی کی مدت اور دورانیے میں مزید توسیع دی جا سکتی ہے۔

Sep 12, 2018 08:40 AM IST | Updated on: Sep 12, 2018 08:46 AM IST

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے پیرول پر رہا کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز کا لندن کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا ۔

پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد ان تینوں افراد کو 12گھنٹے کے پیرول پر جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی سے نواز شریف، مریم نواز اور صفدرکو سخت حفاظتی انتظامات میں اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچایا گیا ، جہاں سے انہیں خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور منتقل کردیا گیا۔ان تینوں کے ہمراہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور نواز شریف کے بھائی شہباز شریف اور مریم نواز کی دو بیٹیاں بھی موجود ہیں۔

کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے نواز شریف ، مریم نواز اور محمد صفدر کو پیرول پر رہا کردیا گیا

نوازشریف، مریم نواز اور محمد صفدر ۔ (فوٹو:فائل)۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کا لندن میں انتقال، پاکستان کی جیل میں بند ہیں نواز

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر 12 گھنٹوں کے لیے رہائی کی اجازت دی گئی ہے تاہم بعد ازاں کابینہ کی منظوری کے بعد رہائی کی مدت اور دورانیے میں مزید توسیع دی جا سکتی ہے۔

 پاکستان : نواز شریف کی 8 بھینسوں کی نیلامی کرے گی عمران حکومت!۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز