مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی نے صرف ملک کو لوٹا ، پاکستان میں اب تیسری سیاسی جماعت کی ضرورت :مشرف

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے ملک میں تیسری سیاسی جماعت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

Dec 11, 2017 08:46 PM IST | Updated on: Dec 11, 2017 08:46 PM IST

دوبئی : آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے ملک میں تیسری سیاسی جماعت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ دنیا نیوز کی آج کی رپورٹ کے مطابق مشرف نے یہاں ویڈیو لنک کے ذریعہ جنوبی سندھ صوبہ کے اے پی ایم ایل لیڈروں اور کارکنوں کی میٹنگ میں کہا کہ پاکستان مسلم نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کئی مرتبہ اقتدار میں آئی ہیں لیکن انہوں نے صرف ملک کی جائیداد کو لوٹنے کا کام کیا ہے۔ مسٹر مشرف نے کہا کہ وہ جلد جلد پاکستان لوٹنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ اے پی ایم ایل میں فرقہ پرستی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے اور تمام مذاہب کے لوگ ان کی پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

Loading...

مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی نے صرف ملک کو لوٹا ، پاکستان میں اب تیسری سیاسی جماعت کی ضرورت :مشرف

پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف: فائل فوٹو۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز