پاکستان : کوئلے کی کان میں دھماکہ ، 9 افراد کی موت ، ملبے میں دبے لوگوں کو بچانے کی کوشش

پاکستان میں کان کنی کا کام خطرناک ماناجاتا ہے اور وہاں ہر سال درجنوں مائنرس کی موت ہوتی ہے کیونکہ ملک میں جدید کان کنی کی سہولیات کی کمی ہے۔

Sep 12, 2018 11:16 PM IST | Updated on: Sep 12, 2018 11:16 PM IST

پاکستا ن کے خیبر پختون خوا صوبے میں کوئلے کی ایک کان میں بدھ کو میتھین گیس کی وجہ سے دھماکہہو گیا۔ جس میں نو لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ تین لوگ اب بھی ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ کوہاٹہ ضلع کے ڈیرا آدم کھیل شہر کے اکھوروال علاقے میں ہوا۔

پاکستان : کوئلے کی کان میں دھماکہ ، 9 افراد کی موت ، ملبے میں دبے لوگوں کو بچانے کی کوشش

علامتی تصویر

پولیس کے مطابق ، نو مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ جبکہ کوئلہ کان میں پھنسے تین دیگر افراد کو بچانے کی کوشش جاری ہے۔ انہوں نے  کہا کہ اب تک تین لو زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پاکستان میں کان کنی کا کام خطرناک ماناجاتا ہے اور وہاں ہر سال درجنوں مائنرس کی موت ہوتی ہے کیونکہ ملک میں جدید کان کنی کی سہولیات کی کمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کلثوم نواز کی تدفین میں حصہ لینے کے لئے نواز خاندان کو پیرول پر رہا کیا جائے گا

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کا لندن میں انتقال، پاکستان کی جیل میں بند ہیں نواز

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز