پاکستان : مفرور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو عہدہ سے ہٹایا گیا ، سیکریٹری خزانہ غضنفرعباس جیلانی کا بھی تبادلہ

پاکستان کی ایک عدالت کی جانب سے پانامہ پیپر لیک معاملے میں ’مفرور‘قرار دئے گئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے

Nov 24, 2017 01:22 PM IST | Updated on: Nov 24, 2017 01:23 PM IST

اسلام آباد / لندن: پاکستان کی ایک عدالت کی جانب سے پانامہ پیپر لیک معاملے میں ’مفرور‘قرار دئے گئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے اور ان سے کام کاج کی ذمہ داری لے لی گئی ہے۔ بیمار چل رہے مسٹرڈار نے تین ماہ کی چھٹی طلب کی تھی، جسے منظور کر لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں قائم مقام سیکریٹری خزانہ کو بھی تبدیل کیا جارہا ہے جنھیں اس منصب پر ایک ہی دن گزرا ہے۔

حکومت کی جانب سے قائم مقام سیکریٹری خزانہ غضنفر عباس جیلانی کی تبدیلی اس بات کا اشارہ ہے کہ حکومت بہت جلد نیا وزیر خزانہ لارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکمراں ن لیگ وزیر مملکت برائے خزانہ کی تقرری کے حوالے سے بھی حتمی فیصلہ کرے گی۔

پاکستان : مفرور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو عہدہ سے ہٹایا گیا ، سیکریٹری خزانہ غضنفرعباس جیلانی کا بھی تبادلہ

مسٹر ڈار تقریبا ایک ماہ قبل لندن پہنچے ہیں۔ وہ ہرلی اسٹریٹ اسپتال میں علاج کرا رہے ہیں۔ قوانین کے تحت مسٹر ڈار زیادہ سے زیادہ تین ماہ چھٹی پر رہ سکتے ہیں اور انہیں آئندہ 21 فروری تک چارج لے لینا پڑے گا، ورنہ انہیں مستقل طور پر اس پوسٹ سے آزاد کیا جا سکتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی ایک عدالت نے پانامہ پیپر لیک معاملے میں مسٹر ڈار کو’مفرور‘قرار دے دیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز