پاکستانی عوام سے نواز و عمران سے ہوشیار رہنے کی زرداری کی اپیل

Oct 11, 2017 05:15 PM IST | Updated on: Oct 11, 2017 05:16 PM IST

اسلام آباد۔ پاکستان کے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے معاون صدر آصف علی زرداری نے پاکستانی عوام کو عمران خان اور نواز شریف کی چالوں سے ہوشیاررہنے کو کہا ہے۔ مسٹر زرداری نے پشارو میں کل پارٹی کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں ہم عمران خان اور نواز شریف جیسے لوگوں کا سامنا کرتے ہیں اور پاکستان کے عوام کوا ن لیڈروں کی چالوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

’دی نیو انٹر نیشنل‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق مسٹر زرداری نے کہا کہ برطرف وزیر اعظم نواز شریف سے اب ملک کے معاملے سنبھل نہیں رہے ہیں، انہوں نے ابھی تک جو کچھ بھی حاصل کیا ہے اب اس کا لطف اٹھانا چاہئے۔ مسٹر زرداری نے پنامہ پیپرز لیک معاملہ میں 28جولائی کو سپریم کورٹ کے فیصلہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب مسٹر شریف یہ سوال کرتے پھر رہے ہیں کہ آخر کس بنیاد پر انہیں نا اہل ٹھہرایا گیا ہے۔

پاکستانی عوام سے نواز و عمران سے ہوشیار رہنے کی زرداری کی اپیل

پاکستان کے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے معاون صدر آصف علی زرداری: فائل فوٹو۔

انہوں نے کہا’’اگر انہیں نااہلی سے متعلق فیصلہ کی بنیاد کی جانکاری ہی نہیں ہے توسپریم کورٹ کے فیصلہ کو اس وقت کیوں قبول کرلیا گیا تھا‘‘۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران خان کو ’معصوم کرکٹر‘ قرار دیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز