کرفیو لگا کر شام اور عراق میں بھی میچ کرایا جاسکتا ہے : عمران خان

Mar 02, 2017 10:25 PM IST | Updated on: Mar 02, 2017 10:25 PM IST

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سخت سیکیورٹی اور شہر بند کرا کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ احمقانہ ہے جبکہ کرفیو لگا کر تو کرکٹ میچ شام اور عراق میں بھی کرایا جاسکتا ہے۔

عمران خان نے ایک بار پھر لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کرانے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم 60 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ شہر بند کر کے امن کا کون سا پیغام دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوالٹی انٹرنیشل کرکٹرز پاکستان آئیں اور حالات ٹھیک ہوں تو صرف فائنل ہی نہیں، پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہونا چاہیے۔

کرفیو لگا کر شام اور عراق میں بھی میچ کرایا جاسکتا ہے : عمران خان

پنجاب صوبے کےوزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے ان تمام افواہوں اور پروپیگنڈا کی تردید کی ہے جن میں کہا جارہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل میچ سیکیورٹی حصار میں کرانے کی تیاری کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فائنل والے دن بھی لاہور اسی طرح ہنستا بستا ہوگا جیسا کہ عام دنوں میں ہوتا ہے، جبکہ کرفیو لگانے کی باتیں پروپیگنڈا ہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز