Live Results Assembly Elections 2018

پاکستان کا کااقوام متحدہ فوجی مبصر گروپ کو توسیع دینے کا مطالبہ

پاکستان نے کہا ہے کہ علاقہ میں موجودہ خطرات کو دیکھتے ہوئے ہندوستان اور پاکستان سے متعلق اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ ( یو این ایم او جی آئی پی ) کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

Feb 14, 2018 02:16 PM IST | Updated on: Feb 14, 2018 02:16 PM IST

اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ علاقہ میں موجودہ خطرات کو دیکھتے ہوئے ہندوستان اور پاکستان سے متعلق اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ ( یو این ایم او جی آئی پی ) کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن اور سلامتی کے بڑھتے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے یو این ایم او جی آئی پی ایک اہم عنصر ہے۔

پاکستان ریڈیو کی کل کی رپورٹ کے مطابق محترمہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ امن مہم میں پاکستان کھل کر اور مسلسل حمایت کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں پائیدار امن کے لئے جدوجہد کی بنیادی وجوہات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔پاکستانی نمائندہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی امن فوج کی سلامتی کو یقینی بنانے کے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان کا کااقوام متحدہ فوجی مبصر گروپ کو توسیع دینے کا مطالبہ

ملیحہ لودھی۔ فائل فوٹو

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز