ہندوستان کے آئی این ایس ارہنت سے پاکستان پریشان، کہا- ہم بھی رکھتے ہیں طاقت

پاکستان نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں جوہری چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اسلام آباد کی صلاحیت پر کوئی شک نہیں ہونا چاہئے

Nov 09, 2018 07:40 AM IST | Updated on: Nov 09, 2018 09:42 AM IST

ہندوستان کی جوہری ایندھن سے چلنے والی اور جوہری ہتھیاروں سے لیس پہلی آبدوز آئی این ایس ارہنت کی حالیہ تعیناتی کو لے کر پاکستان نے جمعرات کے روز اپنی فکرمندی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں جوہری چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اسلام آباد کی صلاحیت پر کوئی شک نہیں ہونا چاہئے۔

پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا کہ یہ جنوبی ایشیا میں داغنے کے لئے تیار جوہری ہتھیاروں کی پہلی اصلی تعیناتی ہے، جو نہ صرف بحر ہند کے ساحل پر واقع ممالک کے لئے، بلکہ یہ بین الاقوامی برادری کے لئے بھی تشویش کا موضوع ہے۔

ہندوستان کے آئی این ایس ارہنت سے پاکستان پریشان، کہا- ہم بھی رکھتے ہیں طاقت

آئی این ایس اریہنت

Loading...

خیال رہے کہ  ملک میں تیار جوہری ایندھن سے چلنے والی اور جوہری ہتھیاروں سے لیس پہلی آبدوز آئی این ایس ارہنت نے اس ہفتہ اپنی پہلی گشت کامیابی کے ساتھ مکمل کرکے دفاعی شعبے میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز