Live Results Assembly Elections 2018

پاکستان میں نافذ ہوا " گناہ ٹیکس " ، سوشل میڈیا پر اڑ رہا ہے جم کر مذاق ، لوگوں نے کہا : گناہ کبیرہ ٹیکس لگاو

پاکستان میں اب سگریٹ و دیگر تمباکو مصنوعات مہنگی ہوجائیں گی ۔ پاکستان کی حکومت نے ان پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ تاہم اس اضافی ٹیکس کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے اور وہ بھی ٹیکس کے نام کو لے کر ۔

Dec 05, 2018 06:09 PM IST | Updated on: Dec 05, 2018 06:09 PM IST

پاکستان میں اب سگریٹ و دیگر تمباکو مصنوعات مہنگی ہوجائیں گی ۔ پاکستان کی حکومت نے ان پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ تاہم اس اضافی ٹیکس کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے اور وہ بھی ٹیکس کے نام کو لے کر ۔ خیال رہے کہ پاکستانی حکومت کے وزیر برائے صحت عامر محمود کیانی نے اضافی ٹیکس کا اعلان کیا ۔

دراصل اس ٹیکس کا نام سن ٹیکس رکھا گیا ۔ سن کے معنی گناہ کے ہوتے ہیں ۔ اب سوشل میڈیا پر گناہ ٹیکس کو لے کر نئی بحث چھڑ گئی ہے ۔ لوگ اس کا جم کر مذاق اڑا رہے ہیں ۔ یہاں تک کہ اب کچھ لوگ گناہ کبیرہ ٹیکس کا بھی مطالبہ کرنے لگے ہیں ۔  ذوہیب حفیظ نامی ایک صارف نے لکھا کہ اگر حکومت تمباکو مصنوعات پر گناہ ٹیکس نافذ کرنے جا رہی ہے تو پھر ’میک اپ‘ پر تو گناہ کبیرہ  ٹیکس لاگو ہونا چاہیے۔

پاکستان میں نافذ ہوا

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ۔ فائل فوٹو ۔

یہی نہیں ، عمران حکومت کے ایک وزیر بھی نے تنقید کی ہے ۔ وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا نے ٹویٹر پر لکھا کہ میں جانتا ہوں کہ یہ صحت کیلے مضر ہے ، لیکن اس کو گناہ ٹیکس قرار دینا غلط ہے ، اگر یہ گناہ ہے تو اصل گناہ کیا ہوں گے ۔

دوسری طرف کئی صارفین نے اس کی وضاحت پیش کرتے ہوئے 'سِن ٹیکس' کی تفصیل بیان کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ 'سِن ٹیکس' وہ لفظ ہے جسے پوری دنیا میں سگریٹ اور تمباکو نوشی پر ٹیکس لاگو کرنے کے لیے لگایا جاتا ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز