Live Results Assembly Elections 2018

پاکستان نے رکھا ہے اوڈیشہ میں آئے طوفان ’تتلی‘ کا نام

اس تتلی طوفان کے بارے میں ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کا نام’پاکستان‘ کا دیا ہوا ہے۔

Oct 11, 2018 10:38 AM IST | Updated on: Oct 13, 2018 04:30 PM IST

اوڈیشہ کے ساحلی علاقوں میں طوفان ’تتلی‘ کا قہر جاری ہے۔ آج اس کے اوڈیشہ کے گوپال پور ضلع اور آندھرا پردیش کے کلنگپٹنم کے بیچ کے علاقے کو پوری طرح سے متاثر کرنے کی امید ہے۔

لیکن اس تتلی طوفان کے بارے میں ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کا یہ نام’پاکستان‘ کا دیا ہوا ہے۔ ایسے میں یہ سوال اٹھتا ہے کہ ہندوستان کے مشرقی ساحل سے ٹکرانے والے اس طوفان کا نام پاکستان نے کیسے دیا۔

پاکستان نے رکھا ہے اوڈیشہ میں آئے طوفان ’تتلی‘ کا نام

علامتی تصویر

Loading...

کیسے رکھا جاتا ہے ان طوفانوں کا نام؟

اٹلانٹک علاقہ میں ’ہریکین‘ کا نام دینے کی روایت 1953 سے ہی جاری ہے جو میامی کے نیشنل ہریکین سینٹر نے شروع کی تھی۔ فی الحال بین الاقوامی محکمہ موسمیات نے الگ الگ موسم کے حساب سے پوری دنیا کو 9 حصوں میں تقسیم کر رکھا ہے۔ کسی طوفان کا نام کیا ہوگا، یہ اس پر منحصر ہوتا ہےکہ وہ طوفان کہاں پر یعنی کس حصے میں آ رہا ہے؟

انڈین اوشن کے شمالی حصوں میں آنے والے طوفانوں کا ایسا نام رکھے جانے کا سلسلہ سال 2000 میں شروع ہوا۔ اس کام کے لئے ’ بین الاقوامی محکمہ موسمیات‘ نے ’ہندوستانی محکمہ موسمیات کو منتخب کیا۔ عمان سے لے کر تھائی لینڈ تک آٹھ ممالک کو 8-8  ناموں کی فہرست بھیجنے کو کہا گیا ، جسے ان ممالک نے 2004 تک بھیج دیا۔ اس کے بعد ان آٹھ ممالک کو انگریزی حروف تہجی کے حساب سے رکھا گیا ہے۔ تب یہ ممالک آئے ایک ہی فہرست میں- بنگلہ دیش، ہندوستان، مالدیپ، عمان، پاکستان، سری لنکا اور تھائی لینڈ۔ پھر ان ممالک کے نیچے ان کے دئے 8 ناموں کو لگا دیا گیا۔ کل 64 نام ہوگئے ۔ ’تتلی‘ ان میں سے 54واں نام ہے۔ اب جو ’تتلی‘ طوفان ہندوستان میں آیا، یہ بھی ہندوستان کا دیا ہوا نام دیا نہیں ہے، بلکہ پاکستان نے اس کا نام دیا تھا۔

 

 

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز