پاکستان : کٹاس راج مندر میں رام ، شیو اور ہنومان کی مورتیاں نہ ہونے پر پاک سپریم کورٹ شدید برہم

پاکستان کی سپریم کورٹ نے پاکستان میں ہندوؤں کے مقدس مقامات میں سے ایک کٹاس راج مندر میں رام، شیو اور ہنومان کی مورتیاں نہ ہونے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ انتظامیہ اس معاملہ میں کیوں غفلت برت رہا ہے۔

Dec 13, 2017 05:34 PM IST | Updated on: Dec 13, 2017 05:34 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کی سپریم کورٹ نے پاکستان میں ہندوؤں کے مقدس مقامات میں سے ایک کٹاس راج مندر میں رام، شیو اور ہنومان کی مورتیاں نہ ہونے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ انتظامیہ اس معاملہ میں کیوں غفلت برت رہا ہے۔ انگریزی اخبار’ ڈان ‘کے مطابق عدالت نے کہا کہ اس مندر میں پاکستان اور ہندوستان کے علاوہ دنیا بھر سے ہندو برادری کے لوگ مذہبی رسومات ادا کرنے آتے ہیں. اگر مندر میں مجسمے نہیں ہوں گے، تو وہ پاکستان میں رہ رہے اقلیتی ہندوؤں کے بارے میں کیا سوچیں گے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی تین رکنی بنچ نے کٹاس راج مندر کی خراب حالت کے بارے میں کل از خود نوٹس لیتے ہوئے سماعت کی۔ میڈیا میں یہ خبریں آئی تھیں کہ اس علاقے میں سیمنٹ کی فیکٹریوں کی وجہ سے مندر کمپلیکس کے اندر کا تالاب خشک ہو رہا ہے۔ ’ڈان‘ کے مطابق عدالت نے ان خبروں کے بعد ہی از خود نوٹس لیا. ہندو مذہب کے ماننے والوں کا کہنا ہے کہ رام، شیو اپنی پتنی کی موت پر بے تحاشا روئے تھے اور ان کےآنسوؤں نے تالاب کی شکل لےلی. یہ تالاب دو کنال 15 مرلا میں پھیلا ہوا ہے جس کی گہرائی 20 فٹ ہے. یہ تالاب ابھی خشک پڑا ہوا ہے۔

پاکستان : کٹاس راج مندر میں رام ، شیو اور ہنومان کی مورتیاں نہ ہونے پر پاک سپریم کورٹ شدید برہم

سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ خشک تالاب کو بھروائے. سماعت کے دوران پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ مندر کے ارد گرد سیمنٹ کی چار فیكٹريا ہیں جبکہ وقف محکمہ کے وکیل نے کٹاس راج مندر کی خراب حالت کے لئے گزشتہ حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے. ان کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کے دورمیں وقف بورڈ میں کافی دھاندلیاں ہوئی تھیں. عدالت نے پوچھا کہ اس معاملے میں جو لوگ مشتبہ ہیں ان کو اب تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا. اس پر وقف بورڈ کے وکیل نے جواب دیا کہ مشتبہ لوگ پاکستان سے فرار ہیں۔

عدالت نے سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی داخلہ سکریٹری اور مرکزی سیکرٹری خارجہ کو بھی عدالت میں طلب کیا جا سکتا ہے۔ سپریم کورٹ نے ذیلی عدالتوں کو بھی حکم دیا کہ اس معاملہ میں وہ سماعت نہیں کر سکتی ہے. یہ سماعت آج بھی جاری رہے گی۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز