چین گئے عمران خان کی ان تصویروں پر کافی چٹکی لے رہے ہیں لوگ ، جانیں کیا ہے وجہ ...!۔

عمران خان یوں تو مالی بحران کے شکار پاکستان کیلئے اقتصادی امداد حاصل کرنے کیلئے چین گئے تھے ، لیکن چین کا ان کا پہلا دورہ کچھ دیگر وجوہات کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔

Nov 07, 2018 02:05 PM IST | Updated on: Nov 07, 2018 02:05 PM IST

عمران خان یوں تو مالی بحران کے شکار پاکستان کیلئے اقتصادی امداد حاصل کرنے کیلئے چین گئے تھے ، لیکن چین کا ان کا پہلا دورہ کچھ دیگر وجوہات کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔ پہلے پاکستان کے سرکاری نیوز چینل پی ٹی وی نے عمران خان کی تقریر کے براہ راست نشریہ کے دوران اسکرین پر "بیجنگ "کی جگہ "بیگنگ "لکھ دیا تھا ، جس کو لے کر سوشل میڈیا پر کافی ٹرول کیا گیا ۔

وہیں اب چین میں ایک نمائش کے دوران کھینچی گئی عمران خان کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ، جس پر لوگ خوب چٹکی لے رہیں ۔دراصل عمران خان نے شنگھائی میں منعقدہ چین کے پہلے انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں شرکت کی ۔ پاکستانی حکومت نے اس ایکسپو میں شریک عمران خان کی تصویر شیئر کی ۔ ان تصویروں میں عمران خان ایک ویڈیو گیم پارلر میں اسپیس شپ جیسی نظر آنے والی مشین میں بیٹھے نظر آرہے ہیں ۔ عمران خان کے ساتھ وہاں کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر سینئر افسران بھی کھڑے نظر آرہے ہیں ۔

چین گئے عمران خان کی ان تصویروں پر کافی چٹکی لے رہے ہیں لوگ ، جانیں کیا ہے وجہ ...!۔

عمران خان ۔ فائل فوٹو ۔

کرکٹر سے سیاستداں بنے عمران خان کی اس تصویر کو لے کر کئی پاکستانی اپنے وزیر اعظم کو جم کر ٹرول کررہے ہیں ۔ ان میں سے کچھ نے کافی مزیدار ٹویٹ کئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کے دوران پی ٹی وی سے ہوئی بڑی غلطی ، مانگنی پڑگئی معافی

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز