کلبھوشن جادو معاملہ : اب پاکستان نے عالمی عدالت کا کھٹکھٹایا دروازہ، چھ ہفتوں میں سماعت مکمل کرنے کا مطالبہ

May 19, 2017 07:52 PM IST | Updated on: May 19, 2017 07:52 PM IST

نئی دہلی : پاکستانی میڈیا کے حوالے سے خبر مل رہی ہے کہ كلبھوش جادھو کیس میں پاکستان نے انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں ایک بار پھر اپیل کی ہے۔ پاکستان نے معاملہ کی سنوائي چھ ہفتوں میں مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ گزشتہ دنوں سماعت کے بعد پاکستان بمقابلہ ہندوستان کے اس معاملے میں آئی سی جے نے اپنے اگلے حکم تک كلبھوش جادھو کی پھانسی پر روک لگا دی تھی۔ وہیں انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں كلبھوش جادھو کیس میں اپنا موقف مزید بہتر طریقہ سے رکھنے کے لئے پاکستان وکلاء کی نئی ٹیم بنانے جا رہا ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے وکلاء کی نئی ٹیم کی تشکیل کی اطلاع دی ہے۔ ہیگ میں واقع بین الاقوامی عدالت نے كلبھوش جادھو کی پھانسی پر حتمی فیصلہ سنائے جانے تک روک لگا دی تھی۔ جادھو کو پاکستان جاسوس مانتا ہے۔ اقوام متحدہ کے اعلی ترین عدالتی ادارہ نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائےکہ حتمی فیصلہ آنے تک جادھو کو پھانسی نہ ہو۔

کلبھوشن جادو معاملہ : اب پاکستان نے عالمی عدالت کا کھٹکھٹایا دروازہ، چھ ہفتوں میں سماعت مکمل کرنے کا مطالبہ

اس فیصلہ کے بعد معاملہ سے خراب طریقے سے نمٹنے کی وجہ سے پاکستان حکومت پر تنقید ہونے لگی تھی ۔ دی نیشن کی رپورٹ کے مطابق عزیز نے کہا کہ قریشی نے عدالت میں پاکستان کے معاملے کو کافی اچھے طریقہ سے پیش کیا۔

(ایجنسی کے ان پٹ کے ساتھ)

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز