پاکستان: جنازے پر بجا ڈھول اور خوشی سے جھومے لوگ، ویڈیو ہوا وائرل

پاکسان کے ایک دیہی علاقے کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں مرحوم کے جنازے پر ایسی خوشی منائی جا رہی ہے کی ویڈیو دیکھنے والا حیرت زدہ ہے۔

Jul 12, 2018 11:07 AM IST | Updated on: Jul 12, 2018 11:41 AM IST

پاکستان کے ایک دیہی علاقے کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی حیرت زدہ ہے۔ اس ویڈیو میں ایک جنازے  پر ایسی خوشی منائی جا رہی ہے کہ عام طور پر ایسا نہیں ہوتا ہے۔  کسی کی موت پر عموما رنج و غم کا ماحول ہوتا ہے اور مرنے والے کے کنبہ اور اس کے اقربا کئی دنوں تک اس غم سے ابھر نہیں پاتے ہیں۔ لیکن یہاں پاکستان میں تو ایک مرنے والے پر اظہار رنج وغم کی بجائے ایک الگ ہی ماحول نظر آیا۔

تفصیلات کے مطابق، حال ہی میں سوشل میڈیا پرپاکستان میں ایک ایسے جنازے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں مرنے والے کو کفن پہنانے کے بعد اس کی اخری منزل پر روانہ کرنے سے قبل اس کے عزیز واقارب  نے نہ صرف ڈھول کا نظم کیا، بلکہ گاؤں کے تمام لوگوں کے ساتھ مرنے والے کے اعزہ واقربا نے اس ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔  جنازہ میں نوٹوں کی برسات بھی کی گئی جس سے یہاں ایک شادی جیسا سماں نظر آیا۔

پاکستان: جنازے پر بجا ڈھول اور خوشی سے جھومے لوگ، ویڈیو ہوا وائرل

جنازے پر رقص کرتے ہوئے لوگوں کی تصویر

Loading...

اس عجیب وغریب جنازے کو دیکھ کر لوگ سوشل میڈیا میں اپنے اپنے انداز میں اپنا ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔

 

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز