Live Results Assembly Elections 2018

حافظ سعید کو کرارا جھٹکا ، پاکستان الیکشن کمیشن نے ایم ایم ایل کو رجسٹر کرنے سے کیا انکار

پاکستان میں اگلے مہینے ہونے جارہے قومی الیکشن سے پہلے ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کو کرارا جھٹکا لگا ہے۔

Jun 13, 2018 11:23 PM IST | Updated on: Jun 13, 2018 11:23 PM IST

پاکستان میں اگلے مہینے ہونے جارہے قومی الیکشن سے پہلے ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کو کرارا جھٹکا لگا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سعید کی تنظیم جماعت الدعوۃ کی سیاسی یونٹ ملی مسلم لیگ ( ایم ایم ایل ) کو سیاسی پارٹی کے طور پر رجسٹر کرنے کی عرضی خارج کردی ہے۔ بدھ کو الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ کیا۔

الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ وزارت داخلہ کی رپورٹ کی بنیاد پر کیا ہے۔ وزارت نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملی مسلم لیگ ممنوعہ تنظیم جماعت الدعوۃ کے نظریات سے اتفاق رکھتی ہے۔ وزارت داخلہ نے اپنی رپورٹ کی بنیاد انٹلی جنس ایجنسیوں سے ملی معلومات کو بنایا ہے۔

حافظ سعید کو کرارا جھٹکا ، پاکستان الیکشن کمیشن نے ایم ایم ایل کو رجسٹر کرنے سے کیا انکار

حافظ سعید ۔ فائل فوٹو

در اصل اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان الیکشن کمیشن سے کہا تھا کہ وہ ایم ایم ایل کو سیاسی پارٹی کے طور پر رجسٹر نہ کرنے کے فیصلہ کا جائزہ لے ۔ بدھ کو الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلہ کا جائزہ لیا ، پھر عبدالغفار کی قیادت والے کمیشن کی چار رکنی بینچ نے حافظ سعید کی عرضی کو خارج کردیا۔

اپنے حکم میں بینچ نے کہا کہ داخلی امور کی وزارت کے تبصرہ کے مد نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت نے ایم ایم ایل کا تعلق ممنوعہ تنظیم جماعت الدعوۃ کے لیڈر سعید سے ہونے کی وجہ سے اسے سیاسی پارٹی کے طور پر رجسٹر کئے جانے کو لے کر اپنا اعتراض ظاہر کیا تھا ۔ وزارت نے کہا تھا کہ ایم ایم ایل ممنوعہ جے یو ڈی کا ہی ایک حصہ ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز