آسٹریلیا نے چھینی تھی اس شخص کی نوکری، پاکستان آکرلے لیا بدلہ

زمبابوے میں کھیلی جارہی ٹی 20 ٹرائی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 6 وکٹ سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلیا۔

Jul 08, 2018 07:17 PM IST | Updated on: Jul 08, 2018 07:18 PM IST

زمبابوے میں کھیلی جارہی ٹی 20 ٹرائی سیریزکے فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لئے 184 رنوں کا ہدف دیا، جسے اس نے 19.4 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جیت میں بلے باز فخرزماں نے اہم تعاون دیا۔ انہوں نے 46 گیندوں میں 91 رنوں کی اننگ کھیلی۔ شعیب ملک نے بھی ناٹ آوٹ 43 رن بنائے۔

آسٹریلیا نے چھینی تھی اس شخص کی نوکری، پاکستان آکرلے لیا بدلہ

پاکستان کی آسٹریلیا پر اس شاندار جیت سے اس کے کوچ مکی آرتھر کو بہت خوشی ہوئی ہوگی۔ دراصل مکی آرتھر پاکستان سے پہلے آسٹریلیا کے کوچ تھے اور کرکٹ آسٹریلیا نے خراب کارکردگی کا حوالہ دے کر انہیں برخاست کردیا تھا۔

pak 1

پاکستان کی آسٹریلیا پر جیت کے بعد مکی آرتھر بہت خوش دکھائی دیئے۔ خوش بھی کیوں نہ ہوں کیونکہ اب انہوں نے یہ ثابت کردیا کہ آسٹریلیا کا فیصلہ غلط تھا۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو پاکستان آج ٹی 20 ٹرائی سیریز پر قبضہ نہیں کرلیتی۔

pak 2

پاکستان کی جیت کے دوران کئی بڑے ریکارڈ بھی بنے۔ پاکستان نے مسلسل 9 ویں بار ٹی 20 سیریزپرقبضہ کیا ہے۔ پاکستان نے آسٹریلیا کو 28 سال بعد فائنل میں شکست دی۔ آخری بار پاکستان نے 1190 میں آسٹریلیا کو فائنل میں شکست دی تھی۔ 1990 کے بعد پاکستان نے آسٹریلیا سے 8 فائنل میچ گنوائے تھے۔

پاکستان کے بلے باز فخرزماں سنچری سے ضرور محروم رہ گئے، لیکن ان کے 91 رن کسی بھی ٹی 20 بین الاقوامی میچ کے فائنل میں کھیلی گئی سب سے بڑی اننگ ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ مارلون سیموئلس (85) کے نام تھا۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز