باونسر لگنے سے پاکستانی نوجوان کرکٹر زبیر احمد کی موت ، سر پر لگی تھی گیند

پاکستانی بلے باز زبیر احمد کی مردان میں ایک میچ کے دوران سر پر باؤنسر لگنے سے موت ہو گئی ہے۔

Aug 16, 2017 06:23 PM IST | Updated on: Aug 16, 2017 06:31 PM IST

لاہور: پاکستانی بلے باز زبیر احمد کی مردان میں ایک میچ کے دوران سر پر باؤنسر لگنے سے موت ہو گئی ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ 14 اگست کو پیش آیا۔ احمد لسٹ اے اور ٹوئنٹی 20 ٹیم کوئٹہ بیئرس کے لئے چار میچ کھیل چکے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹوئٹر پر یہ اطلاع دی۔بورڈ نے لکھا کہ زبیر کی المناک موت اس بات کو یاد دلاتی ہے کہ تمام سطح پر کرکٹروں کے لیے ہیلمیٹ پہننا ضروری ہے۔ہماری دلی ہمدردی زبیر کے خاندان کے ساتھ ہے ۔

حال ہی میں آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کو بھی پریکٹس کے دوران جوش ہیزل وڈ کی ایک باؤنسر لگی تھی ۔ وہیں تین سال پہلے آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کی سر پر باؤنسر لگنے سے موت کے بعد بین الاقوامی سطح پر ہیلمیٹ کے قوانین اور اس ٹیکنالوجی میں تبدیلی کی گئی ہے ۔

باونسر لگنے سے پاکستانی نوجوان کرکٹر زبیر احمد کی موت ، سر پر لگی تھی گیند

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز