سچن - سہواگ کو پیچھے چھوڑ دیتا یہ پاکستانی کرکٹر، لیکن اب لگنے والی ہے پابندی

پاکستان کے سلامی بلے باز احمد شہزاد کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ سہواگ اور سچن جیسےعظیم بلے بازوں کو بھی پیچھے چھوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، لیکن اب پی سی بی کے ذریعہ ڈوپنگ کے قصور وار پائے گئے ہیں اور اب ان پر 4 سال کی پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

Jul 11, 2018 11:10 AM IST | Updated on: Jul 11, 2018 11:11 AM IST

پاکستان کے سابق آل راونڈرعبد الرزاق نے ابھی حال ہی میں بیان دیا تھا کہ سلامی بلے باز احمد شہزاد بہت باصلاحیت ہیں اوروہ سہواگ اور سچن تندولکر جیسےعظیم بلے بازوں کو بھی پیچھے چھوڑنے کی صلاحیت  رکھتے ہیں، لیکن اب عبدالرزاق کے اس دعوے کی ہوا اڑتی نظر آرہی ہے، کیونکہ پاکستانی سلامی بلے باز احمد شہزاد پاکستان کرکٹ بورڈ کی رپورٹ میں بھی ڈوپنگ کے قصور وار پائے گئے ہیں اور اب ان پر 4 سال کی پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

خبروں کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پہلے بھی دو بار احمد شہزاد کی ڈوپ ٹسٹ کی کوشش کی، لیکن انہوں نے اس سے انکارکردیا۔ حالانکہ تیسری باراحمد شہزاد کو یہ ٹسٹ دینا ہی پڑا اور وہ اس میں ناکام ہوگئے۔

سچن - سہواگ کو پیچھے چھوڑ دیتا یہ پاکستانی کرکٹر، لیکن اب لگنے والی ہے پابندی

سچن تندولکر اور ویریندر سہواگ: فائل فوٹو

Loading...

شہزاد نے ا ب تک پاکستان کے لئے 13 ٹسٹ، 81 ونڈے اور 57 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں۔ ٹسٹ میچوں میں شہزاد نے 40.91 کے اوسط سے 982 رن بنائے ہیں، جس میں تین سنچری بھی شامل ہیں۔ ونڈے میچوں میں شہزاد نے 32.56 کے اوسط سے 2605 اور ٹی 20 میں 26.43 کے اوسط سے 1454 رن بنائے ہیں۔

پاکستانی سلامی بلے باز احمد شہزاد: فائل فوٹو

ایسا پہلی بارنہیں ہے کہ پاکستان کا کوئی کھلاڑی ڈوپنگ میں پکڑا گیا ہو، اس  سے پہلے پاکستان کے شعیب اختر،عبد الرحمن، رضا حسن، محمد آصف جیسے کھلاڑی بھی ڈوپ ٹسٹ میں ناکام ہوئے ہیں۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز