پاکستان کی یوم آزادی پریڈ میں ہندستانی گانا گانے پرعاطف اسلم کی تنقید ، حب الوطنی پر اٹھے سوال

پاکستان کی یوم آزادی پریڈ میں ہندستانی گانا گانے کے بعد ملک کے کئی لوگ عاطف اسلم کی حب الوطنی پر سوال کھڑے کر رہے ہیں۔جبکہ عاطف نے عاطف نے بالی ووڈ کی کئی فلموں میں اپنی آواز دی ہے۔

Aug 10, 2018 12:01 PM IST | Updated on: Aug 10, 2018 12:22 PM IST

پاکستانی سنگر عاطف اسلم کونیو یارک  میں اس مہینے کی شروعات میں منعقد پاکستانی یوم آزادی تقریب میں ایک ہندستانی گیت  گانے کیلئے سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستانی میڈیا میں بھی ان کی جم کر تنقید ہو رہی ہے۔

عاطف نے بالی ووڈ کی کئی فلموں میں اپنی آواز دی ہے۔ 2009 میں آئی رنبیر کپور او رکٹرینہ کیف کی فلم ' عجب پریم کی غضب کہانی' کا گانا تیرا ہونے لگا ہوں بیحد مقبول رہا ہے۔

پاکستان کی یوم آزادی پریڈ میں ہندستانی گانا گانے پرعاطف اسلم کی تنقید ، حب الوطنی پر اٹھے سوال

عاطف اسلم نے گایا ہندستانی گانا تو سوشل میڈیا یوزر نے اٹھائے حب الوطنی پر سوال

Loading...

تصویر عاطف اسلم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے تصویر عاطف اسلم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے

یوم آزادی پریڈ میں ہندستانی گیت گانے کےبعد ملک کے کئی لوگ عاطف اسلم کی حب الوطنی پر سوال کھڑے کرنے لگے ہیں۔ ایک ٹویٹر یوزر نے لکھا ہے " عاطف اسلم کیلئے کوئی عزت نہیں ہے"۔

دوسرے یوزر نے عاطف اسلم کے بائیکاٹ کی بات کہی ہے۔ ایک نے لکھا ' عاطف اسلم کا بائیکاٹ کرو۔ آپ نے دل توڑا ہے "۔

حالانکہ سنگر شفقت امانت علی سمیت کئی لوگوں نے اس سلسلے میں عاطف کا بچاؤ بھی کیا ہے۔ علی نے بھی بالی ووڈ میں اپنی آواز دی ہے۔ فلم تجزیہ کار عمیر علوی کا کہنا ہے کہ لوگوں کو یہ یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ بالی ووڈ کی فلمیں اور شو پاکستانی سنیما گھروں اور ٹی چینلوں پر ٹیلی کاسٹ ہوتے ہیں۔ فلم ، سنگیت اور فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ ، "کیا پاکستانی ہندستانی فلمیں دیکھنے نہیں جاتے ہیں ؟ کیا ہندستانی شو ہمارے چینلوں پر نہیں دکھائے جاتے ہیں "؟

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز