سلیکشن کیلئے رشوت کے مطالبہ سے پریشان پاکستانی کرکٹر کی دوران میچ میدان میں خود سوزی کی کوشش

Oct 01, 2017 02:39 PM IST | Updated on: Oct 01, 2017 02:39 PM IST

لاہور: پاکستان میں سلیکشن کے لئے مبینہ طور پر رشوت مانگنے سے پریشان فرسٹ کلاس کے ایک کرکٹر غلام حیدر عباس نے خود سوزی کی کوشش کی ۔ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عباس نے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایل سی سی اے) میدان میں چل رہے ایک میچ کے دوران میدان میں گھس کر اپنے جسم پر پٹرول ڈالنے کی کوشش کی لیکن قائداعظم ٹرافی کا میچ دیکھ رہے کچھ لوگوں نے عباس کو روکا اور پھر ایل سی سی اے کے افسران نے نوجوان کرکٹر کے اشتعال کو کم کیا۔

عباس نے کہا کہ وہ افسران کے ان جھوٹے وعدوں سے تنگ آچکا ہے کہ اسے لاہور ٹیم کے لئے فرسٹ کلاس کرکٹ میچ کھیلنے کا موقع ملے گا۔ تیز گیند باز نے پاکستان کرکٹر بورڈ (پی سی بی) کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بورڈ نے اس معاملے پر توجہ نہیں دی تو وہ قذافی اسٹیڈیم کے مین گیٹ پر خودسوزی کرلے گا۔ انہوں نے افسران پر صلاحیت کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا سلیکشن نہ کرنے کا بھی الزام لگایا۔

سلیکشن کیلئے رشوت کے مطالبہ سے پریشان پاکستانی کرکٹر کی دوران میچ میدان میں خود سوزی کی کوشش

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز