مصر اور حماس کے درمیان اچھے تعلقات کا فلسطینی کے وزیر خارجہ نے کیا خیر مقدم

فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے مصر اور فلسطینی تنظیم حماس کے درمیان اچھے تعلقات کا خیر مقدم کیا ہے۔

Aug 20, 2017 01:24 PM IST | Updated on: Aug 20, 2017 01:24 PM IST

قاہرہ: فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے مصر اور فلسطینی تنظیم حماس کے درمیان اچھے تعلقات کا خیر مقدم کیا ہے۔ مسٹر مالكي نے اردن اور مصر کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ حماس اور فلسطینی حکام کے درمیان مصر ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصر کے لئے اپنا کردار نبھانا کوئی نئی یا متنازعہ بات نہیں ہے اور اب عالم عرب کے رویہ کو دیکھتے ہوئے حماس سے بات چیت کی جانی چاہئے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دہائیوں میں مصر نے غزہ پٹی میں زمینی ، سمندری اور فضائی حدود کی ناکہ بندی میں اسرائیل کی حمایت کی تھی لیکن حال ہی میں مصر نے حماس کے رہنما اسماعیل حانیہ اور دیگر ارکان سے ملاقات کی ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مصر اور حماس کے درمیان تعلقات بہتر ہوئے ہیں۔

مصر اور حماس کے درمیان اچھے تعلقات کا فلسطینی کے وزیر خارجہ نے کیا خیر مقدم

photo : reuters

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز