رمضان میں فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں آنے کی اجازت اسرائیل نے لی واپس ، قبلہ اول کے باہر صہیونی فوج کا نمازیوں پر تشدد

photo : palinfo.com

نیتن یاہو اسرائیلی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے موقع پرفلسطینی صدر محمود عباس پر برس پڑے ہیں اور انھیں اس حملے کی مذمت نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیل نے خیر سگالی کے طور پر رمضان میں فلسطینیوں کے لیے بعض اقدامات کا اعلان کیا تھا اور غزہ سے تعلق رکھنے والے ایک سو فلسطینیوں کو مقبوضہ بیت المقدس میں مسجدِ اقصیٰ میں نمازوں کی ادائی کے لیے آنے کی اجازت دی تھی۔

ادھر قابض صہیونی فوج اور پولیس نے مسجد اقصیٰ میں نماز اور عبادت کے لیے آنے والے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب آج اتوار کو اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں دسیوں یہودی آباد کاروں نےقبلہ اول پر دھاوا بولا اور نام نہاد تلمودی تعلیمات کی روشنی میں مذہبی رسومات ادا کی گئیں۔