فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل کے ساتھ سبھی سرکاری تعلقات معطل کئے

Jul 22, 2017 12:31 PM IST | Updated on: Jul 22, 2017 12:33 PM IST

یروشلم۔ فلسطین کے صدر محمود عباس نے یروشلم کے ایک مقدس مقام کے قریب اسرائیلی سیکورٹی فورسز کی طرف سے لگائی گئی بندش کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ سبھی سرکاری تعلقات معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ مسلم اور یہودی کمیونٹی کے لوگوں کے لئے مقدس مقام تصور کئے جانے والے الحرم القدسی شریف کے پاس میٹل ڈیٹیکٹر لگائے جانے کے قدم کی فلسطین نے مخالفت کی ہے۔ جس پر جمعہ کو فلسطین اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔ اس جھڑپ میں تین لوگوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

مسٹر عباس نے ٹیلی ویژن پر نشر اپنی ایک تقریر میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصی کے قریب کئے گئے سیکورٹی چیک کے انتظامات غیر قانونی ہیں اور انہیں فوری طور پر ہٹایا جانا چاہیے۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل کے ساتھ سبھی سرکاری تعلقات معطل کئے

فلسطینی صدر محمود عباس: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز