اسرائیلی جیل میں فلسطینی قیدیوں کی گزشتہ 40 دنوں سے جاری بھوک ہڑتال ختم

May 27, 2017 05:08 PM IST | Updated on: May 27, 2017 05:08 PM IST

یروشلم۔  اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی گزشتہ 40 دنوں سے جاری بھوک ہڑتال آج ختم ہوگئی۔ یہ اطلاع اسرائیلی جیل سروس کے حکام نے دی ہے۔ اسرائیلی حکام نے بتایا کہ 800فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال 17 اپریل سے شروع ہوئی جو آج ختم ہوگئی۔

اسرائیلی جیل سروس کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ریڈ کراس کی عالمی کمیٹی اور فلسطینی حکام کے مابین بات چیت میں قیدیوں کے حالات میں کچھ تبدیلیاں کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے، جس کے بعد یہ بھوک ہڑتال ختم ہوگئی ہے۔ تاہم، اس معاہدے کی تفصیلی معلومات فی الحال دستیاب نہيں ہوسکی ہیں۔

اسرائیلی جیل میں فلسطینی قیدیوں کی گزشتہ 40 دنوں سے جاری بھوک ہڑتال ختم

اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے ذریعہ بھوک ہڑتال ختم کئے کے جانے کے بعد رام اللہ میں فلسطینی جشن مناتے ہوئے: تصویر، رائٹرز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز