پاناما نے تائیوان کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑ دئے

Jun 13, 2017 05:30 PM IST | Updated on: Jun 13, 2017 05:30 PM IST

پاناما سٹی / بیجنگ۔  پاناما نے تائیوان سے سفارتی تعلقات توڑتے ہوئے چین سے رسمی تعلقات قائم کر لئے ہیں۔ پاناما کے اس قدم کو چین کی جیت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس میں بہت سے ممالک کو خود مختار جزیرہ نما تائیوان سے تعلقات توڑنے کےلئے مسلسل لالچ دیتا آ رہا ہے۔ پاناما حکومت کی جانب سے کل جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پاناما نے تائیوان سے تعلق توڑ لیا ہے اور چین کے ساتھ رسمی تعلقات قائم کر لئے ہیں۔

پاناما کے صدرجوان کارلوس واریلا نے کل ایک ٹیلی ویژن پیغام میں کہا کہ پاناما چین کے ساتھ مکمل سفارتی رابطے قائم کرنے کے ساتھ اپنے کاروباری تعلقات بھی اپ گریڈ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا، "مجھے یقین ہے کہ ہمارے ملک کے لیے یہ صحیح راستہ ہے۔‘‘

پاناما نے تائیوان کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑ دئے

اس دوران تائیوان حکومت نے پاناما کی جانب سے سفارتی علحیدگی کئے جانے پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ تائی پے میں تائیوان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں پاناما کے فیصلے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا (پاناما کا) کا چین کے ساتھ رسمی تعلقات قائم کرنا افسوس ناک ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ تائیوان، چین کے ساتھ رسمی تعلق قائم کرنے کے اس کھیل میں پاناما کے ساتھ کبھی مقابلہ نہیں کرے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز