پنامہ پیپر لیک معاملہ : نواز شریف کو نا اہل قرار دینے کیلئے ثبوت ناکامی ، کنبہ کے خلاف جانچ کا حکم

Apr 20, 2017 04:26 PM IST | Updated on: Apr 20, 2017 05:41 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف پنامہ پیپر لیک معاملے میں اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے لگائے گئے بد عنوانی سے متعلق الزامات پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے آج ان کے خاندان کے خلاف دوبارہ تحقیقات کرنے کا حکم دیا ۔ عدالت عظمی نے اپنے حکم میں یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم کو عہدے سے برطرف کرنے کے بارے میں حکم دینے کے لئے ثبوت ناکافی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اپوزیشن پارٹیوں نے الزام عائد کیا تھا کہ نواز شریف اور ان کے افراد کنبہ نے غیر قانی طورپر کافی پراپرٹی حاصل کر لی ہے اور اگر معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ نہیں ہوئی تو تمام پارٹیاں سڑکوں پر مظاہرہ کریں گی۔ سپريم کورٹ نے گزشتہ سال ہی اس معاملے میں تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ اپوزیشن پارٹیوں کا یہ بھی الزام تھا کہ بیرون ملک نواز شریف کے اہل خانہ کی جو کمپنیاں ہیں، ان میں لگائے لگے فنڈ کے ذرائع کا انکشاف کیا جائے۔ اس دوران نواز شریف اور ان کے خاندان نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔

پنامہ پیپر لیک معاملہ : نواز شریف کو نا اہل قرار دینے کیلئے ثبوت ناکامی ، کنبہ کے خلاف جانچ کا حکم

پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف: فائل فوٹو

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سپریم کورٹ میں وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف کیس میں آخری فیصلے کا اعلان کیا۔ انگریزی اخبار ڈان کے مطابق جسٹس کھوسہ اور جسٹس گلزار نے دو مختلف نوٹوں کے ساتھ نواز شریف کے خلاف فیصلہ دیا، جبکہ دیگر تین ججوں نے جے آئی ٹی کے قیام کے حق میں فیصلہ دیا۔ نیوزچینلوں کی رپورٹ کے مطابق جسٹس اعجاز نے 540 صفحات کا فیصلہ تیار کیا۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے زور دیا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی اور قومی احتساب بیورو مؤثر طریقے سے اپنے کردار ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

بنچ نے جے آئی ٹی میں نیب، ایف آئی اے، سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، انٹر سروسز انٹیلی جنس اور ملٹری انٹیلی جنس کے حکام کو شامل کرنے کا حکم دیا۔ بنچ نے کہا ایک ڈائریکٹر جنرل سطح کے ایف آئی اے افسر جے آئی ٹی کی قیادت کریں گے۔ اس معاملے میں وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز، حسن نواز، حسین نواز، کیپٹن محمد صفدر (وزیر اعظم کے داماد) اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار مدعا علیہ ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز