عامر کو وراٹ کوہلی کو کرارا جواب ، ویڈیو دیکھنے پر یقین نہیں ، اپنی قابلیت پر بھروسہ

Jun 17, 2017 11:19 PM IST | Updated on: Jun 17, 2017 11:19 PM IST

ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے پہلے مہا مقابلہ کے موقع پر میڈیا سے خطاب کیا ۔ وراٹ نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ دیگر میچ کی طرح ہندوستان فائنل میچ میں جیت درج کرے گا ۔ کوہلی نے دوہرایا کہ ٹیم انڈیا اپنی پرانی حکمت عملی کے تحت کے میدان پر اترے گی ۔ ہمارے لئے اعداد و شمار معنی نہیں رکھتے ۔

وراٹ کوہلی نے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ کے دوران ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے ۔ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے یہ بھی بتایا کہ وہ کس طرح مشکل حالات کا تصور کرتے ہیں اور پھر اسی کے مطابق حکمت عملی بناتے ہیں ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ بڑے مقابلوں کے لئے کس طرح تیاری کرتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ آپ جانتے ہو کہ مشکل حالات میں سوچنے کا تصور آپ کو اس صورت حال سے آگاہ کراتا ہے اور آپ کو اس سے باہر نکلنے کا راستہ بھی بتاتا ہے ۔ لہذا اگر آپ سوچو گے کہ ہمارے تین وکٹ گرگئے ہیں اور میں بھی آؤٹ ہو جاتا ہوں ، پھر آپ آؤٹ ہو جاتے ہو ۔ کوہلی نے کہا کہ اگر آپ سوچ رہے ہو کہ ہمارے تین وکٹ گر گئے، لیکن میں اس کا پلٹ وار کروں گا اور اپنی ٹیم کو پٹری پر لاؤں گا ، ایسا ہو جائے گا ، کیونکہ آپ کو اس کا یقین ہوگا ۔

عامر کو وراٹ کوہلی کو کرارا جواب ، ویڈیو دیکھنے پر یقین نہیں ، اپنی قابلیت پر بھروسہ

کوہلی نے میچ سے پہلے کی حکمت عملی کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی کے بھی بہت زیادہ ویڈیوز کو دیکھنے پر انحصار نہیں کرتا ، میں بہترین طریقے سے تیاری کرتا ہوں ، جتنا میں کر سکتا ہوں ، میں اپنی قابلیت پر انحصار کرتا ہوں اور محسوس کرتا ہوں کہ اگر میں تکنیکی طور پر اچھا ہوں تو میں کسی بھی گیند باز کا سامنا کرنے کے قابل ہوں ۔

فائنل کے دباؤ کے سلسلے میں پوچھے جانے پر وراٹ نے کہا کہ ہم اس کو عام میچ کی طرح ہی لے رہے ہیں ۔ نوجوان بلے باز کو پیغام دیتے ہوئے وراٹ نے کہا کہ بڑے کھیل کے لئے خود کو تیار کرنا ہوتا ہے ۔ اپنا نیچورل گیم کھیلیں ، ڈرے نہیں بلکہ پراعتماد کھیلیں ۔ ہر وقت آپ مخالف ٹیم کو شکست تو نہیں دے سکتے لیکن زیادہ تر وقت آپ ہیرو بن جاتے ہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز