گنگا میں نہا رہی خاتون سے اجتماعی عصمت دری کے ملزم پر ہو سکتا ہے بڑا حملہ

پٹنا میں گنگا نہا رہی خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے حادثہ کے بعد متاثرہ کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا گیا۔

Oct 05, 2018 10:59 AM IST | Updated on: Oct 05, 2018 11:08 AM IST

بہار کی دارالحکومت پٹنا میں گنگا نہا رہی خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے حادثہ کے بعد متاثرہ کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا گیا۔ اہم ملزم شیوپوجن مہتو کے اعلاوہ عصمت دری کو ریکارڈ کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے وشال کو بھی پولیس نے جیل بھیج دیا ہے۔ اس بیچ سماجی تنظیموں نے میٹنگ کر اس حادثہ کی مظالفت میں 6 اکتوبر کو مارچ نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

نیوز 18 کو ملی اطلاع کے مطابق کچھ نوجوانوں نے دونوں ملزمین کو سماجی سطح پر بھی سزا دینے کی مانگ کی ہے۔ کچھ نوجوانوں نے تو یہاں تک کہا کہ جس دن اس کی عدالت میں پیشی ہوگی، اسی  دن حساب کر دیا جائےگا۔ اس بیچ ویڈیو وائرل کے ہونے سے متاثرہ کا خاندان شرمندہ ہو زنگی جی رہا ہے۔ ایسے میں گاوں کے لوگ ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔

گنگا میں نہا رہی خاتون سے اجتماعی عصمت دری کے ملزم پر ہو سکتا ہے بڑا حملہ

علامتی تصویر

واضح ہو کہ جو ویڈیو وائرل ہوا، وہ 30 ستمبر یا ایک اکتوبر کا بتایا جا رہا ہے۔ گنگا ندی میں نہا رہی ایک خاتون کو اچانک ایک لڑکے نے پکڑ لیا اور ندی کے کنارے پر ہی اس کے ساتھ عصمت دری کرتا رہا۔ اس دوران اس کا ایک دوست پورے واقعہ کو موبائل پر شوٹ کرتا رہا، جسے بعد میں وائلر کر دیا گیا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز