سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا اڑا مذاق ، "سب سے خراب " وکٹ کیپر کو دیا گیا بیسٹ کا ایوارڈ !۔

پاکستان میں کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کو دئے گئے ایوارڈ کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جارہا ہے ۔

Aug 10, 2018 11:38 AM IST | Updated on: Aug 10, 2018 11:39 AM IST

پاکستان میں کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کو دئے گئے ایوارڈ کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جارہا ہے ۔ دراصل پی سی بی ایوارڈ میں انٹرنیشنل کرکٹ کے سب سے خراب وکٹ کیپروں میں سے ایک کامران اکمل کو بیسٹ وکٹ کیپر کا ایوارڈ مل گیا ہے ۔ کامران اکمل کو سال 2018 کا بیسٹ ڈومیسٹک وکٹ کیپر منتخب کیا گیا ہے ۔ یہ اعلان ہوتے ہی ٹویٹر پر پی سی بی کے اس فیصلہ کا مذاق بن گیا ۔

ویسے سال 2018 میں پاکستانی گھریلو کرکٹ میں اچھی کارکردگی کیلئے شان مسعود اوراعزاز چیمہ کو بھی ایوارڈ ملا ، لیکن غور کرنے والی بات یہ ہے کہ یہ تینوں کھلاڑی پاکستانی ٹیم میں نہیں ہیں ۔

سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا اڑا مذاق ،

کامران اکمل ۔ فائل فوٹو

علاوہ ازیں حسن علی ایک روزہ کرکٹ میں سال کے بہترین کھلاڑی جبکہ بابراعظم ٹی20 فارمیٹ کے بہترین بلے باز قرار دئیے گئے ۔ امتیاز احمد اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ کپتان سرفراز احمد کے نام رہا، انہیں دس لاکھ روپے بھی دئے گئے۔ ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ہزار رنز بنانے پر فخر زمان کو اسپیشل ایوارڈ کے ساتھ 25 لاکھ روپے ملے جبکہ ٹیسٹ پلیئرز آف دی ایئر کا ایوارڈ محمد عباس کے نام رہا۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز