پنس نے 2020 میں صدارتی امیدواری کی تردید کی

Aug 08, 2017 04:22 PM IST | Updated on: Aug 08, 2017 04:22 PM IST

واشنگٹن۔  امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس نے میڈیا میں شائع ان خبروں کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وہ 2020 میں صدر کے عہدے کا انتخاب لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ نیو یارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ 2020 میں ڈونالڈ ٹرمپ صدارتی انتخابات کے لئے دوبارہ کھڑے نہیں ہوں گے تو کچھ ریپبلکن رہنماؤں نے اگلے امیدوار کے لئے تیاری شروع کردی ہے۔ اخبار نے ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ نائب صدر مائیک پنس نے اشارہ دیا کہ اگر ٹرمپ دوبارہ کھڑے نہیں ہوتے تو وہ الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہو سکتے ہیں۔ لیکن اب مسٹر پنس نے اخبار میں شائع ان خبروں کی تردید کی ہے۔

وہائٹ ​​ہاؤس نے نائب صدر پنس کے حوالے سے کہا، ’’نیو یارک ٹائمز میں شائع یہ رپورٹ مجھ پر، میرے خاندان اور ہماری پوری ٹیم پر حملے جیسا ہے۔ اس میں جو کچھ لکھا ہے، وہ جھوٹ ہے۔ اخبار میں شائع خبر مضحکہ خیز اور بے تکی ہے‘‘۔ مسٹر پنس نے کہا، ’’مضمون میں لگایا گیا یہ الزام واضح طور پر غلط ہے۔ جھوٹی خبریں ہمارے راستے میں آئیں گی، لیکن ہماری ٹیم صدر ٹرمپ کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے پر کام کر رہی ہے۔ ہم 2020 میں انہیں دوبارہ منتخب کر کے آتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں‘‘۔

پنس نے 2020 میں صدارتی امیدواری کی تردید کی

تصویر: یو این آئی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز