افغانستان میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کے سلسلے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں :پنٹاگن

Jun 16, 2017 05:25 PM IST | Updated on: Jun 16, 2017 05:25 PM IST

واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پنٹاگن نے آج کہا کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ دراصل کچھ عرصے سے اس طرح کی قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ وزیر دفاع جم میٹس نے افغانستان میں طالبان کا مقابلہ کرنے کے لئے امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی اسکیم کو حتمی شکل دے دی ہے۔

وزارت دفاع کے ترجمان چیف ڈیوس نے نامہ نگاروں کے اس سوال پر کہ میٹس نے افغانستان میں تقریباً چار ہزار مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ لے لیا ہے ، کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی بھی فیصلہ نہیں لیا گیاہے۔ دریں اثنا امریکی فوجی افسر نے نام ظاہر نہیں کرنے کی شرط پر کہا کہ فوجی بھیجنے کی یہ تعداد زیر غور ہے ۔ میڈیا میں کچھ اس طرح کی خبریں بھی ہیں کہ امریکی افسران افغانستان میں تین سے پانچ ہزار فوجیوں کو بھیجنے پر غور کررہے ہیں۔اس وقت افغانستان میں 8400 امریکی فوجی تعینات ہیں ۔

افغانستان میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کے سلسلے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں :پنٹاگن

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز