میں حافظ سعید اور لشکر طیبہ کا بڑا حامی ہوں: پرویز مشرف

Nov 29, 2017 11:24 AM IST | Updated on: Nov 29, 2017 11:24 AM IST

اسلام آباد۔ پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کا چونکانے والا ٹیپ سامنے آیا ہے۔ اس میں وہ کہہ رہے ہیں، 'میں حافظ سعید سے پیار کرتا ہوں اور لشکر طیبہ کا بڑا حامی ہوں۔ رپورٹ کے مطابق، ویڈیو میں پرویز مشرف کہہ رہے ہیں کہ حافظ سعید طویل عرصہ سے کشمیر کے لئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے لشکر طیبہ کی بنیاد رکھی، جو کشمیر کے عوام کے لئے جدوجہد کر رہا ہے۔ لیکن ہندوستان نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے مل کر اسے ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔

بتا دیں کہ حال ہی میں ایک پاکستانی عدالت نے حافظ سعید کو بے قصور قرار دیتے ہوئے اسے بری کر دیا ہے۔ وہ اس سال جنوری سے نظربند تھا۔

میں حافظ سعید اور لشکر طیبہ کا بڑا حامی ہوں: پرویز مشرف

پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف: فائل فوٹو۔

ہفتہ کو وائٹ ہاؤس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گرد حافظ کا اس طرح سے چھوٹ جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان دہشت گرد کے خلاف مقدمہ چلانے میں ناکام رہا جس کا فائدہ براہ راست طور پر دہشت گرد کو ملا اور وہ بری ہو گیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز