پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تخفیف ، آج نصف شب سے نافذ ہوں گی نئی قیمتیں

May 15, 2017 11:57 PM IST | Updated on: May 15, 2017 11:57 PM IST

نئی دہلی : پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تخفیف کی گئی ہے ۔ پٹرول کی قیمتوں میں 2.16 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 2.10 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ تخفیف شدہ قیمتیں آج نصف شب سے نافذ ہوں گی۔ آج پندرہ روزہ جائزہ لینے کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے 30 اپریل کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی کی گئی تھی ۔ اس وقت پٹرول ایک پیسہ فی لیٹر اور ڈیزل 44 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔ پیٹرول کی قیمتوں کی ہر 15 دن میں جائزہ لیا جاتا ہے۔ 16 اپریل کو پٹرول کی قیمت میں 1.39 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 1.04 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تخفیف ، آج نصف شب سے نافذ ہوں گی نئی قیمتیں

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز