پیو ریسرچ سنٹر کا سروے: ڈونالڈ ٹرمپ دنیا کے بیشتر ممالک میں غیر مقبول رہنما

Jun 28, 2017 12:15 PM IST | Updated on: Jun 28, 2017 12:15 PM IST

واشنگٹن ۔ امریکہ کی پالیسیوں پر تمام ممالک کی نظر ہوتی ہے اور اس لئے وہاں کے صدر کے فیصلے پر بھی ان کی نگاہیں لگی رہتی ہیں۔ امریکہ کے نومنتخب متازع صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی مقبولیت اور ان کے کام کا اندازہ لگانے کے لئے امریکہ کے ہی پیو ریسرچ سینٹر نے ایک سروے کیا ہے۔ اس سروے میں کئی حقائق حیرت زدہ کرنے والے ہیں کیوں کہ 37 ممالک کے 40 ہزار لوگوں سے کئے گئے اس سروے میں مسٹر ٹرمپ پر لوگوں کا اعتماد کم ہوا ہے اور انہیں بہتر صدر کے طور پر لوگوں نے یاد نہیں کیا ہے۔ زیادہ تر لوگوں نے تسلیم کیا ہے کہ امریکی صدر اور ان کی پالیسیاں تقریبا پوری دنیا میں بدنام ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سابق صدر براک اوبامہ کے مقابلے 37 میں سے صرف دو ممالک کی ٹرمپ کے بارے میں بہتر رائے ہے۔ یہ دو ملک ہیں- اسرائیل اور روس۔ ہندوستان بھی ان ممالک میں شامل ہے جہاں مسٹر ٹرمپ کواب بھی امید بھری نگاہوں سے سے دیکھا جا رہا ہے۔ سروے میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ آئندہ سال میں امریکہ سے ان کا رشتہ بہتر نہیں ہوگا۔ 16 فروری سے 8 مئی کے درمیان کئے گئے اس سروے میں بہت سے دلچسپ نتائج سامنے آئے ہیں۔ سروے کے دوران لوگوں سے متعدد سوالات کئے گئے تھے جس کے جواب بھی الگ طرح کے ہیں۔ یہ صحیح ہے کہ ٹرمپ نے اقتدار میں آنے کے بعد عالمی امور پر اپنی چھاپ چھوڑنے میں دیر نہیں کی۔ انہوں نے نیٹو ممالک سے اپنے حصے کا خرچ دینے کی بات صاف صاف کہی اور خلیجی ممالک کو قطر سے الگ تھلگ کرنے کے لئے حوصلہ افزائی بھی کی۔

پیو ریسرچ سنٹر کا سروے: ڈونالڈ ٹرمپ دنیا کے بیشتر ممالک میں غیر مقبول رہنما

ان کی پالیسیوں سے امریکہ کے پرانے ساتھیوں کو بھی جھٹکا لگا۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ٹرمپ سے ملاقات کے بعد کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ یورپ اب اپنے پرانے ساتھی پر مکمل طور پر انحصار نہیں کر سکتا ہے۔ سروے کے مطابق، ٹرمپ کے بعد روایتی ساتھیوں کا بھروسہ بھی امریکہ میں کم ہوا ہے۔ جرمنی کے 86 فیصد لوگوں کو اوبامہ پر یقین تھا، لیکن ٹرمپ پر صرف 11 فیصد لوگوں کو بھروسہ ہے۔ اگرچہ ٹرمپ کو اسرائیل سے دوستی بڑھانے کا صلہ ملا ہے۔ وہاں اوبامہ کے مقابلے وہ زیادہ مقبول ہیں۔ ہندوستان بھی ان ممالک میں شامل ہے جہاں ٹرمپ کو اب بھی امید کی نظروں سے دیکھا جا رہا ہے۔ سروے میں حصہ لینے والے ہندوستان کے 40 فیصد لوگوں نے ٹرمپ میں اعتماد ظاہر کیا ہے، اگرچہ

اوباما پر انحصار کرنے والوں کی تعداد 58 فیصد ہے۔ ٹرمپ کے سلسلے میں آپ کے کیا خیالات ہیں اس کی درجہ بندی کی گئی تھی، مضبوط رہنما، کرشمائی لیڈر، قابل، توجہ رکھنے والا، مغرور،غیر روادار اور خطرناک۔ اس میں سے زیادہ تر لوگوں نے انہیں مغرور

قرار دیا۔ 37 میں سے 26 ممالک میں، سروے میں حصہ لینے والے آدھے سے زیادہ لوگوں نے ٹرمپ کو خطرناک مانا ہے۔

جنوبی امریکہ اور افریقہ ممالک میں متعدد لوگوں نے انہیں 'مضبوط رہنما' بھی تسلیم کیا لیکن بہت کم ممالک ہیں، جو انہیں صدر کے قابل سمجھتے ہیں۔ اس سروے کے نتائج امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے ٹریول بین پر لگی روک کو جزوی طور پر ہٹانے کے کچھ گھنٹوں بعد جاری کئے گئے۔ سروے میں حصہ لینے والے تمام 37 ممالک کے 62 فیصد لوگوں

نے اس فیصلے کو نامناسب قرار دیا ہے۔ اسرائیل، ہنگری اور روس میں زیادہ تر لوگوں نے اس ٹریول بین کی حمایت کی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز