کیکی چیلنج کے لئے چلتے ہوائی جہاز سے اتر گئی پائلٹ، ویڈیو ہوا وائرل

بتا دیں کہ کیکی چیلنچ دنیا بھر میں تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ کئی لوگ اس ڈانس کی وجہ سے حادثات کا شکار بھی ہوئے ہیں۔

Sep 04, 2018 11:55 AM IST | Updated on: Sep 04, 2018 02:33 PM IST

کیکی چیلنج کے بارے میں تو سنا ہی ہوگا ۔ جی ہاں، یہ وہی چیلنج ہے جس میں لوگ چلتی گاڑیوں سے اترکر ڈانس کرنے لگتے ہیں۔ اب گاڑی سے اترنے والے ، کھیت اور ریلوے اسٹیشن پر چیلنج کرنے والے ویڈیو تو آپ نے بہت دیکھے ہوں گے۔ لیکن اب جو ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں وہ واقعی خوف زدہ لگے گا۔ ویسا آپ نے نہیں دیکھا ہوگا کیونکہ اس مرتبہ ہم گاڑی، ریلوے اسٹیشن یا کھیت میں نہیں بلکہ ایک پائلٹ نے چلتے ہوائی جہاز سے اتر کر کیکی چیلنج کیا اور ایسے کیا کہ لوگ دیکھتے ہی رہ گئے۔۔

بتا دیں کہ  کیکی چیلنچ دنیا بھر میں تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ کئی لوگ اس ڈانس کی وجہ سے حادثات کا شکار بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کی وارننگ کے باوجود لوگ اب بھی ایک دوسرے کو کیکی چیلنج دے رہے ہیں اور اب ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں چلتے ہوائی جہاز سے اتر کر خاتون پائلٹ نے کیکی چیلنج کیا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

کیکی چیلنج کے لئے چلتے ہوائی جہاز سے اتر گئی پائلٹ، ویڈیو ہوا وائرل

ہوائی جہاز سے اترتے ہوئے خاتون پائلٹ کیکی چیلنج کرتے ہوئے

Loading...

بتادیں کہ اس سے پہلے بھی  ایک لڑکی پاکستانی جھنڈے کے ساتھ فلائٹ میں کیکی ڈانس کرتے ہوئے نظر آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی جھنڈے کے ساتھ ایک لڑکی نے کیا کیکی ڈانس، ویڈیو ہوا وائرل

یہ بھی پڑھیں : کیکی چیلنج میں تین نوجوان گرفتار ، کورٹ سے ملی یہ انوکھی سز

واضح ہو کہ کیکی چیلنج کرنے والے تین نوجوان شیام راج کمار شرما ، عمر 24 سال نشانت راجیندر شاہ ، عمر 20 سال اور دھرو انل شاہ عمر 23 سال کے ہیں ۔ ان تینوں ملزموں نے ورار کے بھیڑ والے اسٹیشن پر ویڈیو بناکر اسے سوشل میڈیا اور یو ٹیوب پر اپلوڈ کر دیا تھا۔ جس کی وجہ سے ممبئی پولیس نے ان تینوں کو گرفتار کر لیا تھا  اور بعد میں کورٹ نے انہیں بہت ہی انوکھی سزا بھی دی تھی۔

Loading...

ری کمنڈیڈ اسٹوریز