متحدہ عرب امارات کے بعد مسقط پہنچے وزیر اعظم مودی ، شاندار استقبال، ہندوستانی برادری سے خطاب

وزیراعظم نریندر مودی اپنے چار ممالک کے دورہ کے آخری مرحلہ میں آج شام عمان کی راجدھانی مسقط پہنچے ۔

Feb 11, 2018 09:13 PM IST | Updated on: Feb 11, 2018 09:13 PM IST

مسقط :  وزیراعظم نریندر مودی اپنے چار ممالک کے دورہ کے آخری مرحلہ میں آج شام عمان کی راجدھانی مسقط پہنچے ۔ مسٹر مودی کا مسقط اےئرپورٹ پر عمان کے نائب وزیراعظم سید فہد بن محمود السعید نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔ عمان کی مشترکہ فوجی ٹکڑی نے مسٹر مودی کو سلامی پیش کی۔اس کے بعد وزیر اعظم مودی نے ہندوستانی برادری سے بھی خطاب کیا اور اپنی حکومت کی کارکردگی پر روشنی ڈالی ۔

عمان اور ہندستان کے مابین سمندری اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے وزیراعظم کے دورہ کو نہایت اہم سمجھا جارہا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے بتایا کہ ہندستان خلیج میں اپنے اس اہم اسٹریٹجک پارٹنر کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے بعد مسقط پہنچے وزیر اعظم مودی ، شاندار استقبال، ہندوستانی برادری سے خطاب

فوٹو : اے این آئی

مسٹر مودی دوبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کے بعد مسقط پہنچے ہیں۔ کل وہ اردن کی راجدھانی عمان سے فلسطین کی راجدھانی رملہ کا دورہ کرکے ابوظہبی پہنچے تھے اور آج صبح دوبئی آئے تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز