ابو ظہبی میں پہلے مندر کا وزیر اعظم مودی نے رکھا سنگ بنیاد ، ہندوستانی برادری سے بھی کیا خطاب

وزیر اعظم نریندر مودی فلسطین کے دورہ کے بعد ہفتہ کو متحدہ عرب امارات کی راجدھانی ابو ظہبی پہنچے ۔

Feb 11, 2018 11:07 AM IST | Updated on: Feb 11, 2018 05:06 PM IST

ابو ظہبی : وزیر اعظم نریندر مودی فلسطین کے دورہ کے بعد ہفتہ کو متحدہ عرب امارات کی راجدھانی ابو ظہبی پہنچے ۔ اتوار کو وزیر اعظم نے سب سے پہلے الکرمہ جاکر خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس کے بعد وزیر اعظم دبئی کے اوپیرا ہاوس سے ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ ابو ظہبی میں تعمیر ہونے جارہی پہلی مندر کا سنگ بنیاد رکھا ۔ بعد ازاں وزیراعظم اوپیرا ہاوس میں ہندوستانی برداری سے خطاب کیا ۔

متحدہ عرب امارات میں ہندستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے )حکومت کی چار سال کی مدت کار میں ملک نے کام کے طریقوں میں زبردست تبدیلی دیکھی ہے ۔انھوں نے کہا کہ ،وہ دن تھے جب ہم مایوس اور فکرمندتھے لیکن چاربرسوں میں صورتحال بدل گئی ہے ۔ہندستان قنوطیت پسندی کے دور سے نکل چکا ہے ۔صورتحال اب کیا ہوگا سے یہ کب ہوگا میں آگئی ہے ۔اس سے اب یقین ہوگیا ہے چیزیں تبدیل ہونگی ۔وزیر اعظم نے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی )کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  جی ایس ٹی کا معاملہ سات برسوں سے پھنساہواتھا لیکن اب یہ حقیقت ہے ۔

ابو ظہبی میں پہلے مندر کا وزیر اعظم مودی نے رکھا سنگ بنیاد ، ہندوستانی برادری سے بھی کیا خطاب

Loading...

وزیر اعظم کا یہ دو روزہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان چودہ سمجھوتوں پر دستخط کئے جانے کا امکان ہے ۔ وزیر اعظم مودی خلیجی ممالک کے سرکردہ افسران سے ملاقات بھی کریں اور ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں بھی شرکت کریں گے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز