دنیا کے ساتھ آکر دہشت گردی کو سخت جواب دے یوروپ: وزیر اعظم مودی

May 29, 2017 11:58 PM IST | Updated on: May 29, 2017 11:58 PM IST

جرمنی : چار ممالک کے دورہ پر پیر کو روانہ ہوئے وزیر اعظم مودی اپنے پہلے پڑاؤ جرمنی پہنچ گئے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں دہشت گردی کو سب سے زیادہ سنگین چیلنج قراردیا ، جس کا انسانیت سامنا کر رہی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس برائی سے نمٹنے کے لئے یورپ کو اقوام متحدہ کی قیادت میں، عالمی طور پر ایک مؤثر رد عمل تیار کرنے میں اہم شراکت نبھانا ہوگا۔

خیال رہے کہ اپنے چھ روزہ دورے میں جرمنی کے علاوہ مودی اسپین، روس اور فرانس بھی جائیں گے۔ ایک جرمن اخبار کو ایک انٹرویو میں مودی نے کہا کہ دہشت گردی سے یورپ بری طرح متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مطابق دہشت گردی سب سے زیادہ سنگین چیلنج ہے، جس کا انسانیت سامنا کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپ کو اس لعنت سے نمٹنے کے لئے اقوام متحدہ کی قیادت میں ایک مؤثر عالمی رد عمل تیار کرنے میں ضرور ایک اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔

دنیا کے ساتھ آکر دہشت گردی کو سخت جواب دے یوروپ: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم مودی کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں آیا ہے جب جرمنی، فرانس، برطانیہ اور سویڈن جیسے یورپی ممالک میں حال ہی میں دہشت گردانہ حملوں کے واقعات پیش آئے ہیں ۔ برطانیہ کے مانچسٹر میں ایک کنسرٹ میں تازہ دہشت گردانہ حملے نے یورپ کو دہلا کر رکھ دیا ہے۔ یہاں ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکہ سےاڑا دیا تھا، جس 22 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز