وزیر اعظم مودی اپنے غیرملکی دورے کے آخری مرحلہ میں فرانس پہنچے

Jun 03, 2017 05:19 PM IST | Updated on: Jun 03, 2017 05:19 PM IST

پیرس۔  وزیر اعظم نریندر مودی چار ملکوں کے اپنے غیرملکی دورے کے آخری مرحلہ میں آج فرانس پہنچ گئے۔ مسٹر مودی نے پیرس پہنچنے کے بعد ٹویٹ کیا ’’اپنے ایک اہم شریک کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے کے لئے اہم دورے پر فرانس پہنچ گیا ہوں‘‘۔ وزیر اعظم روس کا دورہ مکمل کرنے کے بعد فرانس پہنچے ہیں جہاں وہ نو منتخب صدر ایمنوئل میکرون کے ساتھ دہشت گردی، ہندستان کی نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کی دعویداری اور موسمیاتی تبدیلی جیسے امور پر بات چیت کریں گے۔

قبل ازیں انہوں نے روس کے علاوہ جرمنی اورا سپین کا سفر کیا ہے۔ فرانس ہندوستان کا سیاسی اور تجارتی شریک ہے اور فرانس کے نئے صدر کے باگ ڈور سنبھالنے کے بعد مسٹر مودی کے دورے کو اہم ماناجا رہا ہے۔ دونوں لیڈر باہمی مفاد کے دوطرفہ امور کے ساتھ ساتھ مختلف بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بھی بات چیت کریں گے۔

وزیر اعظم مودی اپنے غیرملکی دورے کے آخری مرحلہ میں فرانس پہنچے

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز