مودی نے کی ٹریزا مے سے ملاقات، وجے مالیا کی حوالگی سے متعلق ہوئی بات چیت

Jul 08, 2017 07:19 PM IST | Updated on: Jul 08, 2017 07:19 PM IST

ہیمبرگ۔  وزیر اعظم نریندر مودی نے جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں منعقد جی -20 اجلاس کے موقع پر آج برطانیہ کی وزیر اعظم ٹریزا مے سے ملاقات کرکے ان سے مفرور تاجر وجے مالیا کی حوالگی کے سلسلے میں تعاون کرنے کی درخواست کی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے ٹویٹ کر کے اس کی اطلاع دی ۔ مسٹر باگلے نے ٹویٹ کرکے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جی -20 اجلاس سے الگ آج برطانیہ کی وزیر اعظم ٹریزا مے سے ملاقات کی اور ان سے مفرور ہندستانی تاجر وجے مالیا اور دیگر ملزم کاروباریوں کی حوالگی کے سلسلے میں تعاون کرنے کی درخواست کی۔

مسٹر مودی نے اس کے علاوہ آج اٹلی کے وزیر اعظم پاؤلو گنٹی لوني اور جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان سے ملاقات کی۔ مسٹر مودی نے دونوں رہنماؤں سے دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کے علاوہ عالمی سطح پر تعاون کرنے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

مودی نے کی ٹریزا مے سے ملاقات، وجے مالیا کی حوالگی سے متعلق ہوئی بات چیت

وزیر اعظم نریندر مودی نے جی -20 اجلاس سے الگ آج برطانیہ کی وزیر اعظم ٹریزا مے سے ملاقات کی: فوٹو ، ٹوئٹر وزارت خارجہ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز