عمان : مسقط میں وزیر اعظم مودی نے تین سو سالہ قدیم شیو مندر کا درشن کیا ، مسجد میں بھی مانگی دعا

خلیجی ممالک کے اہم دورہ کے آخری مرحلہ میں وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو دیر شام عمان کی راجدھانی مسقط پہنچے ۔

Feb 12, 2018 09:27 AM IST | Updated on: Feb 12, 2018 02:58 PM IST

مسقط : خلیجی ممالک کے اہم دورہ کے آخری مرحلہ میں وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو دیر شام عمان کی راجدھانی مسقط پہنچے ۔ وزیر اعظم مودی نے مسقط میں ہندوستان عمان بزنس سمٹ میں شرکت کی ۔ علاوہ ازیں اپنے دورہ کے دوران وزیر اعظم مودی نے 300 سالہ قدیم شیوالے کا درشن بھی کیا ۔ اس دوران مندر کے باہر مودی مودی کے جم کر نعرے بھی لگے ۔ مندر درشن کے بعد وزیر اعظم مودی سلطان قابوس جامع مسجد بھی پہنچے اور وہاں دعا مانگی ۔

قبل ازیں وزیر اعظم مودی نے عمان کے نائب وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی اور دوطرفہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس دوران دونوں لیڈروں نے سرمایہ کاری اور تجارت سمیت باہمی امور پر گفتگو کی ۔ وزیر اعظم مودی کے اس دورہ عمان کے دوران دونوں ممالک کے مابین 8 سمجھوتوں پر بھی دستخط کئے گئے ۔

عمان : مسقط میں  وزیر اعظم مودی نے تین سو سالہ قدیم شیو مندر کا درشن  کیا ، مسجد میں بھی مانگی دعا

وزیر اعظم مودی نے مسقط میں سلطان قابوس اسپورٹس کمپلیکس میں ہندوستانی برداری سے خطاب کیا ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے تو ایک سفیر ہوتا ہے ، لیکن ملک کی طرف سے لاکھوں سفیر عمان میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں چائے والا ہوں ، اس لئے مجھے معلوم ہے کہ 90 پیسے میں چائے بھی نہیں آتی ، لیکن ہم بیمہ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک نے جن امیدوں کے ساتھ مجھے وزیر عظم کی کرسی پر بٹھایا ہے ، اسے کبھی خرونچ نہیں آنے دوں گا۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور عمان کے درمیان کافی نزدیکی رشتے ہیں ۔ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان مشقیں بھی ہوئی ہیں ۔ عمان ہندستان کے جہازوں کو سہولیات بھی فراہم کرتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ہندوستانی ائیر لائن کو ری فیولنگ کی سہولت بھی دیتا ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز