مودی کا اسرائیل میں پرجوش خیرمقدم، نیتن یاہو نے اسے ایک تاریخی دن سے تعبیرکیا

Jul 04, 2017 08:07 PM IST | Updated on: Jul 04, 2017 08:07 PM IST

تل ابیب۔ کسی بھی ہندوستانی وزیراعظم کی حیثیت سے مسٹر نریندر مودی کے اولین دورہ اسرائیل پر آج یہاں سرخ قالین بچھا کر ان کا خیرمقدم کیا گیا۔ ان کے اسرائیلی ہم منصب بنیامین نیتن یاہو نے ہوائی اڈے پر ان کا پرجوش خیر مقدم کیا۔ مسٹر مودی سفید سوٹ میں ملبوس تھے۔ مسٹر یاہو نے کہا کہ آج کا دن تاریخی دن ہے اور مجھے آپ کو یہاں پا کر بے حد خوشی ہورہی ہے۔

مسٹر مودی کے ائرانڈیا کے خصوصی طیارے سے اترنے اور مسٹر یاہو سے مصافحہ اور معانقہ کرنے کے بعد برسرموقع دونوں ملکوں کے قومی ترانوں کی دھن بجائی گئی۔ اس کے بعد مسٹر مودی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور پھر دونوں رہنماوں نے میڈیا کے لئے بیان جاری کیا۔ مسٹر مودی اپنے اسرائیلی ہم منصب کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

مودی کا اسرائیل میں پرجوش خیرمقدم، نیتن یاہو نے اسے ایک تاریخی دن سے تعبیرکیا

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز