سوڈان کے وزیر اعظم نے ہندی میں ٹویٹ کر کے کیا پی ایم مودی کا خیر مقدم

Apr 17, 2018 10:04 AM IST | Updated on: Apr 17, 2018 10:05 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی پیر شام اپنے یوروپ کے تین ملکوں کے دورے کے پہلے چرن میں سوڈا پہنچ گئے۔پروٹو کال کو توڑتے ہوئے سوڈان کے پی ایم اسٹیفن لوون نے ایئر پورٹ پر مودی کا استقبال کیا۔بتادیں کہ 30 سال بعد ہندستان کا کوئی پی سوڈان کے دورے پر گیا ہے۔اس سے 1988 میں راجیو گاندھی سوڈان دورے پر گئے تھے۔آج یعنی منگل کو مودی لوون کے ساتھ ایک دو طرفہ سربراہی اجلاس میں حصہ لیں گے۔اس کے بعد وہ کئی سمجھوتوں پر دستخط کرنے والے ہیں۔

سوڈان کے پی ایم نے ہندی میں تویٹ کرکے مودی کا خیر مقدم کیا۔

سوڈان کے وزیر اعظم نے ہندی میں ٹویٹ کر کے کیا پی ایم مودی کا خیر مقدم

سوڈان کے وزیر اعظم اسٹیفن کے ساتھ پی ایم نریندر مودی

منگل کو پی ایم سوڈان میں رکیں گے۔اس کے بعد دیر رات برطانیہ کیلئے روانہ ہوں گے۔سی ایچ او جی ایم کی میٹنگ برطانیہ کے 'بریکجٹ'یعنی یوروپی سنگھ سے نکلنے کے فیصلے کے بعد ہو رہی ہیں۔ایسی چرچہ ہے کہ برطانیہ میں ہندستانی پی ایم کا شاندار استقبال ہوگا۔جس کیلئے وہاں تیاری چل رہی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ،برطانیہ میں یوگ اور آیوروید تصدیق شدہ ،تحقیق اور اس کے کو آرڈینیشن کی بنیاد پر نیا نیٹورک لنڈن میں لانچ کیا جائے گا۔اس کی شروعات پی ایم مودی اور پرنس چارلس کریں گے۔اس سینٹر کو بنانے کا منصوبہ نومبر 2017 میں ویلس کے راج کمار نے اس وقت بنایا تھا جب وہ ہندستان دورے پر آئے تھے۔

برطانیہ میں پی ایم مودی کا پروگرام

پی ایم مودی 17 اپریل سے لیکر 20اپریل تک سوڈان اور برطانیہ میں رہیں گے۔وہ منگل رات کو سوڈان سے یو کے پہنچیں گے۔

۔18 اپریل کو برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے میں اور پی ایم مودی کی ملاقات طے ہے۔اس دوران دونوں لیڈران تکنیکی ،تعلیم اور کاروباری جیسے دو طرفہ مسائل پر بات کریں گے۔

۔18 اپریل کو ہی سی ایچ او جی ایم کی میٹنگ ہے۔اس میٹنگ میں مہا رانی الیزابیتھ ۔2 بھی موجود رہیں گی۔

۔19 اور 20 کی صبح بھی وزیر اعظم برطانیہ کے لیڈران اور وفد سے ملاقات کریں گے۔

۔20اپریل کو پی ایم مودی برطانیہ سے جرمنی کیلئے روانہ ہو جائیں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز