دی ہیگ میں ہندوستانیوں سے وزیر اعظم مودی کا خطاب ، دنیا کے ہر کونے میں رہنے والا ہندوستانی قوم کا سفیر

Jun 27, 2017 11:02 PM IST | Updated on: Jun 27, 2017 11:02 PM IST

ہیگ : وزیر اعظم نریندر مودی اپنے تین ممالک کے دورے کے آخری مرحلے میں نیدر لینڈ پہنچ گئے ہیں ۔ ہندوستانی وقت کے مطابق منگل کی رات وزیر اعظم مودی نے نیدر لینڈ میں رہ رہے ہندوستانیوں سے دی ہیگ میں ملاقات کی ۔ وزیر اعظم نے بھوجپوری میں اپنی تقریر کی شروعات کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سفارت خانہ ہوتا ہے، امبیسڈر ہوتے ہیں ، لیکن انہیں سفیر کہتے ہیں ، لیکن دنیا کے مختلف کونے میں رہنے والے ہندوستانی ہندوستان کے راشٹردوت ہیں ۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم نریندر مودی اور نیدرلینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹ سے ملاقات کی ، جس میں دونوں رہنماوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے  لئے بین الاقوامی برادری کو متحد ہونے کی آج اپیل کی۔  دونوں رہنماؤں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف دہشت گردوں، دہشت گرد تنظیموں اور ان کے نیٹ ورک تک محدود نہیں رہنی چاہئے بلکہ ان کی شناخت کی جانی چاہئے اور ان دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرنے والے اور فنڈز فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جانی چاہئے۔

دی ہیگ میں ہندوستانیوں سے وزیر اعظم مودی کا خطاب ، دنیا کے ہر کونے میں رہنے والا ہندوستانی قوم کا سفیر

دونوں وزرائے اعظم نے ایک مشترکہ بیان جاری کر کے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف 'زیرو ٹالرینس' کی پالیسی اختیار کی جانی چاہئے۔ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خطرے کا ذکر کرتے ہوئے اس پر دوہرا معیار اختیار کئے جانے کی مذمت کی اور دونوں رہنما دوطرفہ طورپر اور کثیر جہتی سطح پر دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے تعاون کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز