وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا،دورہ عمان سے تجارتی تعلقات کو ٹھوس فروغ حاصل ہوگا

Feb 12, 2018 07:24 PM IST | Updated on: Feb 12, 2018 07:24 PM IST

مسقط۔ وزیراعظم ہند نریندر مودی نےاپنے عمان کے دورے کو مغربی ایشیائی ملک کےہندستان کے تعلقات کے نئے عہد کے آغاز پر محمول کرتے ہوئے وزیراعظم ہند  نے آج کہا کہ اس دورہ سے ہندستان اورعمان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری سمیت تعلقات کے ہر شعبہ کو ٹھو س فروغ حاصل ہوگا۔ عمان کے دو روزہ دورے کے بعد مسقط سے روانہ ہوتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ عمان کے دورہ سے تادیرمحظوظ ہوں گے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ اس دورے نے دونوں ملکوں کے کاروبار کرنے والوں کے صدیوں پرانے تعلقات کو مہمیز لگائی ہے اور تجارت اور سرمایہ کاری سمیت تعلقات کے ہر شعبہ میں خاصی پیش رفت ہوگی۔شاندار میزبانی کے لئے عمان کے سلطان قابوس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیرا عظم نے کہا کہ اس میزبانی نے اس دورے کو یادگار بنادیا ہے ۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا،دورہ عمان سے تجارتی تعلقات کو ٹھوس فروغ حاصل ہوگا

وزیر اعظم مودی نے اتوار کی شام کو عمان کے سلطان سے بھی ملاقات کی

قبل ازیں وزیراعظم نے مسقط کے شیوامندر میں پوجا کی۔مسٹر مودی نے نائب وزیراعظم سید فہد بن محمود السعید کے ساتھ بھی بات چیت کی۔ آ ج صبح ہند-عمان تجارتی ملاقات نے بھی انہوں نے حصہ لیا۔ مسٹر مودی نے سلطان قابوس مسجد عظمی کا بھی معائنہ کیا جو عمان کی سب سے بڑی مسجد ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز