مذاکرات ناکام، مرکل کی چوتھی بار چانسلر بننے کی راہ میں رکاوٹ

Nov 20, 2017 03:36 PM IST | Updated on: Nov 20, 2017 03:36 PM IST

برلن۔ جرمنی میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے سیاسی پارٹیوں کے مذاکرات ناکام ہو گئے جس کے بعد انجیلا مرکل کے چوتھی بار جرمن چانسلر بننے کی راہ میں رکاوٹ حائل ہو گئی ۔ مرکل گرینز اور فری ڈیمو کریٹ پارٹی کے ساتھ اتحاد بنانے پر کامیاب نہ ہو سکیں۔ فری ڈیمو کریٹ پارٹی نے مزید مذاکرات سے انکار کر دیا، اس نے کہا ہے کہ بری حکمرانی کرنے سے بہتر ہے کہ حکمرانی نہ ہی کی جائے۔ چار سیاسی جماعتوں میں امیگریشن کے معاملہ پر اختلافات برقرار ہیں۔

جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا اس حوالہ سے کہنا ہے کہ اتحاد نہ بننے پرانتہائی افسوس ہوا،نئی اتحادی حکومت کی تشکیل میں ناکامی سےصدرکوآگاہ کروں گی۔ انہوں نےمزید کہا کہ مشکل وقت میں ملک کو آگے لے کر جانےکی ہرممکن کوشش کروں گی،آنےوالے مشکل ہفتوں ملکی انتظام یقینی بنانےکےلیےہرممکن اقدامات کریں گے۔

مذاکرات ناکام، مرکل کی چوتھی بار چانسلر بننے کی راہ میں رکاوٹ

جرمن چانسلر انجیلا مرکل: فائل فوٹو، رائٹرز۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق انجیلا مرکل کی صدر سے ملاقات کا مطلب یہ ہے کہ وہ گرینز پارٹی کے ساتھ حکومت نہیں بنائیں گی۔ جرمنی کے صدر کے پاس نئے انتخابات کرانے کا اختیار ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز